گرفتار کے معنی
گرفتار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گِرِف + تار }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پکڑا ہوا","پھنسا ہوا","دل دادہ","فریفتہ (کرنا ہونا کے ساتھ)","گھرا ہوا","نظر بند","کھڑا ہوا"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : گِرِفْتاروں[گِرِف + تا + روں (واؤ مجہول)]
گرفتار کے معنی
"ایک لمبی مدت تک گرفتار قفس رہنے کے بعد اسے آزادی ملی تھی۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٦٣)
"نہ وہ ملت کبھی عذاب الٰہی میں گرفتار ہو گی بلکہ اس پر پیہم اللہ تعالٰی کی ان نعمتوں کی بارش ہو گی جن کو وہی جانتا ہے۔" (١٩٨٦ء، قرآن اور زندگی، ٢٣)
"میں بوڑھا ہوں اور یہ یاروں کے پیچھے خراب ہے، جب میں اسے کسی سے گرفتار دیکھتا ہوں اور اس کے قتل کا ارادہ کرتا ہوں۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ٢٤٦:١)
گرفتار کے مترادف
پابند, گرفتہ, ماخوذ, مبتلا, پابگل, زیر حراست, زندانی
اسیر, پابند, پریمی, شبدا, عاشق, فریفتہ, قید, قیدی, ماخوذ, مبتلا, محبوس, مفتون, والہ
گرفتار کے جملے اور مرکبات
گرفتار شدہ, گرفتار کنندہ
گرفتار english meaning
Takenseizedarrestedcaptured; involved (in)entangled; liable; strickensmitten (with love)captivated; one who is taken; a captivea prisoner.captivatedcaptiveentangledentangtedheldinvolvedprisonersmitten
شاعری
- چھوٹا جو مر کے قید عبارات میں پھنسا
القصہ کیا رہا ہو گرفتار عشق کا - امکان نہیں جیتے جی ہو قید سے آزاد
مرجائے تبھی چھوٹے گرفتار محبت - سب طرحیں اس کی اپنی نظر میں تھیں کیا کہیں
پر ہم بھی ہوگئے ہیں گرفتار ایک طرح - کیا جانیں وہ مرغان گرفتار چمن کو
جن تک کہ بصد ناز نسیم سحر آوے - پیغام نہ پہنچے کوئی ارباب جنوں تک
خوشبو کو گرفتار کرو‘ موسمِ گل ہے - چاند بھی اس کا گرفتار ہے‘ سورج بھی شکار
ہر اجالا مرے محبوب کا دیوانہ ہے - میں اپنی محّبت میں گرفتار ہُوا ہُوں
اِس درد کی قسمت میں دَوا کوئی نہیں ہے - دامِ خُوشبُو میں گرفتار صبا ہے کب سے
لفظ اظہار کی اُلجھن میں پڑا ہے کب سے - ہنستا ہے عشق مجھ کو گرانباز دیکھ کر
زندان آب وگل میں گرفتار دیکھ کر - گرفتار ہوس کیا لذت دیدار کوں پاوے
جدا جو کوئی ہوا ہے آپ میں پایا وصال اس کا
محاورات
- آپ اپنے حال میں گرفتار ہونا
- آپ ہی ناک (اور) چوٹی گرفتار ہیں
- اپنی ناک چوٹی گرفتار
- بلا میں پڑجانا پڑنا۔ پھنسنا یا گرفتار ہونا
- تکبر عزازیل را خوار کرد۔ بزندان لعنت گرفتار کرد
- صبر میں گرفتار ہونا
- عذاب الٰہی میں گرفتار ہونا
- عذاب میں پھنسنا (یا گرفتار ہونا)
- غضب میں پڑنا یا گرفتار ہونا
- غل و زنجیرمیں گرفتار ہونا