طائر نو گرفتار کے معنی
طائر نو گرفتار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ طا + اِرے + نَو (و لین) + گِرَف + تار }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |طائر| کے بعد کسرہ صفت لگا کر فارسی ترکیب |نوگرفتار| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "ساتواں چراغ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
طائر نو گرفتار کے معنی
١ - نیا گرفتار کیا ہوا پرندہ۔
"فاخرہ خود کو ایک طائر نو گرفتار تصور کرنے لگی تھی۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٢٤٧)