گل رو کے معنی

گل رو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُل + رُو }

تفصیلات

١ - پھول جیسے چہرے والا، گل رخ، (مجازاً) حسین و جمیل معشوق، محبوب۔, m["وہ شخص جس کے رخسارے گلاب کے رنگ ہوں"]

اسم

صفت ذاتی

گل رو کے معنی

١ - پھول جیسے چہرے والا، گل رخ، (مجازاً) حسین و جمیل معشوق، محبوب۔

شاعری

  • کہیں نرگس چشم کہیں گل رو کہیں غنچہ دین کہیں سنبل مو
    کہیں شعبدہ گر کہیں عر بدہ جو کہیں حور لقا کہیں ماہ جبیں
  • طوریں ہم سے اب بد زیب گل رو یاد رکھنا
    کسو دن جھانجھ میں آ ہار ہوجاویں گے ہم گل کے
  • ڈنڈ پیل‘ بھان مکدر‘ لیزم سے خم کو جھاڑا
    اس پیچ سے ہی گل رو پٹھے کو دھر پچھاڑا
  • گیا جو گلشن میں میرا گل رو تو کلیاں پھولوں کی پاکے قابو
    بلائیں لیتی ہیں اوس کی چٹ چٹ کبھی ایدھر کو کبھی اودھر کو
  • ولی گل رو کی دانش پر نظر کر
    بہار حسن کوں چنداں بقا نئیں
  • نہیں منظور کرتی تھی کسی کو
    کسی سے دل نہ اٹکاتی وہ گل رو
  • ہوا ہے رنگ رو زرد اپنا اور اشک ارغوانی ہے
    کسی گل رو کے سر پر جو ڈوپٹہ زعفرانی ہے
  • مچی ہے ہرطرف کیا کیا سلونوں کی بہار اب تو
    ہر اک گل رو پھرے ہے راکھی بانھے ہاتھ میں خوش ہو
  • گو اور بھی گل رو ہیں مرقع میں جہاں کے
    لیکن تری صورت کا سبھوں سے جدا رنگ
  • یقیں ہے یہ کہ قائم گل ہے اس گل رو کا دیوانہ
    و گرنہ جیب اس کا کیونکے بے دیوان پن پھٹتا

Related Words of "گل رو":