گل ریز کے معنی

گل ریز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُل + ریز (ی مجہول) }پھلجھڑی

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |گل| کے ساتھ فارسی مصدر |یختن| سے مشتق فعل امر |ریز| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |گل ریز| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[],

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکی

گل ریز کے معنی

١ - پھول بکھیرنے والا، پھول کی بارش کرنے والا، گل بار، گل افشاں۔

 شرم کی خوشبو سے جھکتی جا رہی معصوم چنچل لڑکیاں اپنی محبوباؤں کے گلریز پہلو میں بہکتے نوجوان (١٩٨٦ء، کلیات منیر نیازی، ٤٨)

٢ - ایک قسم کی آتش بازی یعنی پھل جھڑی، گل فشاں۔

 جھڑیں باتوں میں میرے منہ سے وہ پھول کہ جائیں شعلہ رو گلریز کو بھول (١٨٥١ء، مومن، کلیات، ٣٨٨)

گل ریز رعنا، گل ریز حنا، گل ریز صباء، گل ریز شاہین

گل ریز english meaning

Scattering roses or flowersGulraiz

شاعری

  • یہ باغ میں گل ریز ہے صحرا میں وحشت خیز ہے
    دل میں الم انگیز ہے سر میں جنوں کا رازداں
  • پھلجڑی ہتھ پھول‘ گل ریز اور انار
    کرتے جاتے تھے طبق گل کے نثار
  • عارض کے دمکنے میں مچلتی ہوئی سرخی
    گل ریز و گہر بیز و گل اندام و گل آرا

Related Words of "گل ریز":