گم صم کے معنی
گم صم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گُم + صُم }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |گم| کے ساتھ عربی اسم |اصم| کی جمع |صم| لگانے سے مرکب |گم صم| بنا۔ ١٨١٨ء کو "کلیات انشاء" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
گم صم کے معنی
١ - گونگا، بہرا، خاموش، ساکت، چپ چاپ، ہکا بکا، ششدر و حیران، سکتے کی کیفیت۔
"ممتاز بالکل گم صم بنے ہوئے کھڑکی کے باہر سمندر کی موجوں کو دیکھتے رہے۔" (١٩٤٢ء، انور، ٦٦)
گم صم english meaning
Lost (in thought); quiet; depressedAbsent-Minded
شاعری
- آج ستارے گم صم ہیں کیوں، چاند ہے کیوں سودائی سا
آئینے سے بات کرو، اس بھید کا عنواں دیکھو تو! - چاٹ لی صاف گل دموں کی دم
رہ گئیں وہ بیچاریاں گم صم
محاورات
- گم صم بیٹھنا (یا ہونا)
- گم صم رہ جانا