گنجا کے معنی

گنجا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَن + جا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |گنج| کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |گنجا| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٢ء کو "موسٰی کی توریت مقدس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چندلا کل","سائیں سائیں","گنبد کی آواز","گنجا شخص","گنجے سر والا","وہ انسان جس کے سر پر بال نہ ہوں","وہ شخص جس کے سر پر بال نہ ہوں"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : گَنْجی[گَن + جی]
  • واحد غیر ندائی : گَنْجے[گَن + جے]
  • جمع : گَنْجے[گَن + جے]
  • جمع غیر ندائی : گَنْجوں[گَن + جوں (و مجہول)]

گنجا کے معنی

١ - (وہ شخص) جس کے سر پر بال نہ ہوں، گنجے سر والا۔

"اس شخص کو گنجا ہونے کا خوف کبھی پریشان نہ کرے گا۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٢٩٨)

٢ - (وہ سر) جس کے بال جھڑ گئے ہوں۔

"اس کے گنجے سر کے کناروں پر سفید بالوں کی جھالر تھی۔" (١٩٨٤ء، فنون، ستمبر، اکتوبر، ١٦٠)

گنجا english meaning

Scald-headed; bald-headedbald; destroyedeffaced.

محاورات

  • گنجا مرا کھجاتے کھجاتے
  • ٹھونگیں مار کیا سر گنجا۔ کہے میرے ہے ہاتھ نہ پنجا

Related Words of "گنجا":