گنجلک کے معنی

گنجلک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُنْج + لَک }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں بطور اسم اور گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٣ء کو "دیوان زادہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بکھیڑا (پڑ جانا، پڑنا، مٹ جانا، مٹنا وغیرہ کے ساتھ)","پڑجانا۔ پڑنا مٹ جانا۔ مٹنا وغیرہ کے ساتھ","مطالب کی پیچیدگی"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

گنجلک کے معنی

["١ - مکدر، گندہ، گنجان، الجھا ہوا، گتھا ہوا۔","٢ - گرہ دار۔","٣ - الجھا ہوا، پیچیدہ، مبہم۔"]

["\"غرض آج کا چبوترہ یعنی اسٹیج اتنا گنجلک ہو چکا ہے کہ امانت لکھنوی اور آغا حشر جیسے کینڈے کے لوگ بھی بوکھلا گئے ہیں۔\" (١٩٩١ء، افکار، کراچی، اپریل، ٦٠)","\"آواز بھاری و گنجلک ہو کر جسے گھگھی بندھہ جانا کہتے ہیں، بعض دفعہ بالکل بند ہو جاتی ہے۔\" (١٩١٤ء، فلسفۂ جذبات، ١٥٣)"," غزل کہا کرو اے بحر صاف صاف ایسی بشکل موج نہ شعروں میں گنجلک دیکھیں (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ١٤٤)"]

["١ - (عبارت یا معنی میں) پیچیدگی، الجھاؤ۔","٢ - الجھیڑا، الجھن، بکھیڑا۔","٣ - گرہ، گانٹھ، کدورت۔","٤ - گڑبڑ، فرق۔","٥ - شکن، سلوٹ۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)"]

["\"بلاغت اس کلام کو کہتے ہیں جو مختصر ہو، جامع ہو، دل کش ہو اور گنجلگ سے بری ہو۔\" (١٩٨٨ء، فن خطابت، ٤٣)"," فیصلہ بوسوں کا کرلو کہ پھر انکار نہ ہو کوئی گنجلک نہ رہے وقت پہ تکرار نہ ہو (١٩٣٨ء، دو نایاب زمانہ بیاض (شفا لکھنوی)، ٢٦)"," گنجلک نہیں مٹتی جو طبیعت میں پڑی ہے دل تجھ سے کسی طور سے دلبر نہیں ملتا (١٨٤٣ء، دیوان رند، ٢٤٨:٢)","\"شنکر لہار اور ماتا دین بڑھئی کے حساب میں کچھ گنجلک تھی اسے صاف کرالیا۔\" (١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٢٦)"]

گنجلک کے مترادف

شکن

الجھن, الجھیڑ, بکھیڑا, جُھرّی, جھگڑا, چُرس, چین, سلوٹ, شکن, عقدہ, گانٹھ, گرہ

شاعری

  • میر کی تیزی کیا سلجھے گی حرف و سخن میں گنجلک ہے
    کوئی بھی عاقل الجھ پڑے ہے ناصح ایسے دیوانے سے
  • میر کی تیری کیا سلجھے گی حرف و سخن میں گنجلک ہے
    کوئی بھی عاقل الجھ پڑے ہے ناصح ایسے دیوانے سے
  • جد و آبا کے سوا اور کی تقلید نہ ہو
    لفظ مغلق نہ ہو گنجلک نہ ہو تعقید نہ ہو
  • تصور گر کرے چین جبیں کا
    پڑے گنجلک میں دل نقاش چیں کا
  • فیصلہ بوسوں کا گر لو کہ پھر انکار نہ ہو
    کوئی گنجلک نہ رہے‘ وقت پہ تکرار نہ ہو
  • غزل کہا کرو اے بحر صاف صاف ایسی
    بشکل موج نہ شعروں میں گنجلک دیکھیں

Related Words of "گنجلک":