گندم کے معنی
گندم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گَن + دُم }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اول درجہ میں حارمگر یُبس و رطوبت کے ساتھ","بقول مسلمانوں کے وہ اناج جو حضرت آدم علیہ السلام نے بہشت میں کھایا تھا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
گندم کے معنی
١ - گیہوں، کنک۔
"وہ بار آور ریگھاریوں میں گندم بھری راہوں کی نگران تھی۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ٨٥)
گندم کے مترادف
گیہوں, کنک
اک, حنط, حنطہ, غنم, گندیم, گیہوں, مزاجاً, کاگل, کنک
گندم کے جملے اور مرکبات
گندم گوں, گندم گونی, گندم نمائی
گندم english meaning
Wheat
شاعری
- بیچیں ہیں جَو دکھا یہ گندم کو
تو نہ جا ان کی بات پر ظالم - چھڑے گندم کے سات آئے پھر اس دم
کہ دانے ان خوشوں سے اس میں تھے کم - جس کی طینت میں دغا ہے آپ ہوتا ہے خراب
خوشہ گندم کو دیکھو کب سے دانا دان ہے - دل کا لگانا نادانی ہے کام نہ ڈالے ان سے خدا
گندم رنگ بتاں ہیں جتنے ناک چنے چبواتے ہیں - اگر اول نہ آدم دانہ گندم کے تئیں کھاتا
تو دل ان گندمی رنگت کی الفت میں نہ لے جاتا - چھڑے گندم کے سات آئے نظر تب
کہ تھے سب سبز دانوں سے مرتب - لش لش کرتے کھیتوں میں
دھان اور گندم کے خوشے
مرجھانے لگتے ہیں - پکاتے ہیں گندم کے آٹے ستی
ہریرے طرح اس کو اے لک پتی - یہ گندم نما جو فروشاں ہیں پکے
دغل باز عّیار جُھوٹے اُچکے - بنی آدم کوں خیال حق میں پھرنا بے حیائی ہے
جو پہنچے قرض گندم اون کیتی نان خطائی ہے
محاورات
- آدم را گندم بہشت نسا زد
- گندم از گندم بروید جو از جو
- گندم اگر بہم نرسد (بھس) جو غنیمت است