برج کے معنی

برج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بُرْج }{ بِرَج }{ بُرُج }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں |قطب مشتری| میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - بھارت میں آگرہ متھرا اور ان کے نواح کا علاقہ جس میں گوکل بندرا بن وغیرہ شامل ہیں اور جو سری کرشن کنھیا (ہندو کے اوتار) کی پیدائش اور ان کی لیلا کے واقعات اور زبان کی فصاحت اور سلاست کے باعث بہت مشہور اور ادبیات میں تلمیح کے طور پر مستعمل ہے۔, ١ - بڑا رسا یا تار۔, m["آسمانی دائرہ کا بارہواں حصہ","آسمانی دائرے کا نظری طور پر بارہواں حصہ","اس دائرے کے جس میں سورج سال بھر آسمان پر گھومتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ہئیت دانوں نے بارہ حصے کئے ہیں۔ ہر ایک حصے کو برج کہتے ہیں اور یہ دائرہ دائرة البروج کہلاتا ہے۔ ہندی میں راس اور راس منڈل کہتے ہیں","بلحاظ تاثیر برجوں کو بموجب چار عناصر میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر قسم میں تین برج ہیں","تاش کا ایک کھیل جو دو تین یا چار آدمی کھیلتے ہیں اس کی کئی قسمیں ہیں آکشن برج بہت مشہور ہے","دریا مچان","عبور آب","لدوا کی چھت کا وہ حصہ جو آدھے چاند کے اوپری حصے کی شکل کا اور اس کے اوپر اکثر ایک کنکرہ ہوتا ہے","منازِل سیارہ","کسی سیارے کا گھر یا مقام"]

برج بُرْج

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم ظرف مکاں, اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بُرْجوں[بُر + جوں (واؤ مجہول)]

برج کے معنی

١ - گنبد، قبہ، لداو کی چھت کا وہ حصہ جو آدھے چاند کے اوپری حصے کی شکل کا اور اس کے اوپر اکثر ایک کنگرہ ہوتا ہے، شلجمی وضع کی بنی ہوئی چھت، پوری عمارت جو گنبد کے نیچے ہو۔

|بادشاہ سلامت بھی نکل سمن برج میں آ بیٹھے۔" (١٩٣٠ء، مضامین فرحت، ١١:٢)

٢ - مینار۔

|ایک فصیل کھینچی ہوئی ہے اور اس کے چاروں طرف چھوٹے چھوٹے برج بنے ہوئے ہیں۔" (١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٤٠)

٣ - قلعے کا وہ حصہ جس پر توپیں چڑھاتے ہیں اور جو بشکل دائرہ آگے کو نکلا ہوا اور بغیر پٹاو کا ہوتا ہے۔

|ایک برج کی تہہ تک سرنگ لگائی گئی اور بارود سے بھری گئی۔" (١٨٩٦ء، تاریخ ہندوستان، ١٥٠:٥)

٤ - مٹھ جس میں عموماً فقیر وغیرہ رہتے ہیں، کٹی، خانقاہ۔

|تم اسی جنگل میں ایک برج بنا کر بیٹھو۔" (١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ١٤٠:٣)

٥ - غبارہ، بیلون۔ (فرہنگ آصفیہ، 383:1)

 ہیں ان پر برج بارہ اور جدا ہر برج صورت میں منازل ہیں پئے سیارگاں وہ علم ہئیت میں (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، مثنوی حسن، ٤٧)

٦ - [ ہئیت و نجوم ] سیارے کا دائرہ گردش جسے اس کا گھر مقام یا منزل کہتے ہیں، آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے ہر ایک، راس (قدیم ہئیت دانوں نے ستاروں کے مقامات سمجھنے کے لیے منطقہ یار اس منڈل (فضا) کے بارہ حصے کیے ہیں، ہر حصے میں جو ستارے واقع ہیں ان کی اجتماعی صورت سے جو شکل بنتی ہے اس حصے کا نام اسی شکل پر رکھ دیا ہے، مثلاً چند ستارے مل کر شیر کی سی شکل بناتے ہیں، اس حصے کا نام برج اسد رکھ لیا گیا)۔

١ - بھارت میں آگرہ متھرا اور ان کے نواح کا علاقہ جس میں گوکل بندرا بن وغیرہ شامل ہیں اور جو سری کرشن کنھیا (ہندو کے اوتار) کی پیدائش اور ان کی لیلا کے واقعات اور زبان کی فصاحت اور سلاست کے باعث بہت مشہور اور ادبیات میں تلمیح کے طور پر مستعمل ہے۔

١ - بڑا رسا یا تار۔

برج کے مترادف

ٹاور, گنبد

پُل, راس, غبارہ, قبہ, گمٹ, گنبد, گڈھ, گڑگج, مینار, کنگر

برج کے جملے اور مرکبات

برج اسد, برج اوجی, برج آبی, برج آشتی, برج بادی, برج ثور, برج جدی, برج جوزا, برج حضیضی, برج حمل, برج حوت, برج خاکی, برج دلو, برج دو پیکر, برج سرطان, برج سمکیں, برج سنبلہ, برج شرف, برج عقرب, برج قوس, برج کا برج, برج کبوتر, برج میزان, برج باسی, برج بھاشا, برج بھگت, برج چند, برج راج, برج کشور, برج موہن, برج ناتھ, برج وال

برج english meaning

towerturret; bastion; sign of the zodiac(PL . بروج burooj)a bastiona minareta sign of the zodiaca towera turretapplication or cry for justice or redressbastionsign of the zodiacto cry aloud for justiceto make complaint of injusticeturret

شاعری

  • آب نیساں ہے گہر لیکن صدف کے واسطے
    ہے سعادت مہر میں برج شرف کے واسطے
  • مکان نحس غیر آرامگاہ یار ہر شب ہے
    غضب ہے تیس دن یاں منزل مہ برج عقرب ہے
  • تمھارے خاک بسر کا ہے آسماں پہ دماغ
    فروغ داغ سے دل برج آفتاب بنا
  • کہ پاکھے سوں ہر برج باندیا اٹھل
    عبادت کی لایا کنگورے سکل
  • جب کہ برج قوس میں تحویل ہو تیر فلک
    تجھ صفاے شست کی تعریف لکھتا ہے وہاں
  • نہ کہیں برج ہے نہ بارہ ہے
    کسی دریا کا یہ کنارہ ہے
  • لگیا تمتمانے بھتر بھار گھر
    جو یک برج میں آ پھرے کئی چندر
  • تمہارے خاک بسر کا ہے آسمان پر داغ
    فروغ داغ سے دل برج آفتاب بنا
  • خندق سات ہیں سات سمدر سماں
    ہر یک برج اس کا ہے جیو آسماں
  • خندق سات ہیں سات سمندر سماں
    ہر یک برج اس کا ہے جیو آسماں

محاورات

  • چلو سکھی وہاں چلیں جہاں بسیں برج راج۔ گورس بیچت ہری ملیں ایک پنتھ دو کاج
  • چیں (بابرو یا بجبین) برجبیں ہونا
  • عقل بجا(برجا) ہونا
  • قہر درویش برجان درویش
  • کابل ‌میں ‌میوہ ‌بھئے ‌برج ‌میں ‌بھئے ‌کریل

Related Words of "برج":