گندہ کے معنی

گندہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُن + دَہ }{ گَن + دَہ }

تفصیلات

١ - موٹا، بھدّا، دبیز (پتلا یا باریک کی ضد)۔, iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ سلطانی ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُبسا ہوا","بسا ہوا","سڑا ہوا","سڑاند والا","عفونت زدہ"]

اسم

صفت ذاتی, صفت ذاتی ( واحد )

گندہ کے معنی

١ - موٹا، بھدّا، دبیز (پتلا یا باریک کی ضد)۔

"نارائن کی گالی تھی جو ماجد کے سارے وجود کو گندہ کر گئی۔" (١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٦٧)

١ - ناپاک، نجس، پلید۔

"ہے کتنا گندہ کمرہ ہو رہا ہے۔" (١٩٦٢ء، آنگن، ٨٥)

٢ - یہ بودار، سڑا ہو، غلیظ، گدلا، ناصاف۔

 اب زیادہ حرص کا بندہ نہ بن صاف رکھ اپنا چلن گندہ نہ بن (١٩٥٠ء، دھم پد (ترجمہ)، ١٠١)

٣ - بد، برا، بے ہودہ۔

گندہ کے مترادف

پلید, خبیث, غلیظ, نجس, زشت, ناپاک

بدبودار, بساند, پلید, دبیز, سڑاندا, سڑیلا, غلیظ, فربہ, متعفّن, متعفن, موٹا, میلا, ناپاک, نجس, کثیف

گندہ کے جملے اور مرکبات

گندہ اندام, گندہ باف, گندہ بروزہ, گندہ بغل, گندہ بو, گندہ بہار, گندہ بہاری, گندہ بیروزہ, گندہ پانی, گندہ خور, گندہ دماغ, گندہ دہاں, گندہ دہن, گندہ دہنی, گندہ فیروزہ, گندہ کام, گندہ گس, گندہ مغز, گندہ مغزی, گندہ نمک

گندہ english meaning

stinkingfetid; rottenaddled (as an egg)putrid; rancid; filthydirty; foulobsceneindecent (speech); harshsourvile (temper)

شاعری

  • ہر خبر رہنا کہ کوئی خندہ نہ ہو
    بوالہوس ناپاک‘ دل گندہ نہ ہو
  • یک لمحہ میں اوہادی تج کو ملاوتے حق تے
    گندہ وجود ہوئے گا تیرا لباس مطلق
  • اب زیادہ حرص کا بندہ نہ بن
    صاف رکھ اپنا چلن گندہ نہ بن
  • بغل میں جس کے بھونری کا خلل ہے
    مغل کہتا اسے گندہ بغل ہے
  • چاہوں گر ابر بہاری تو سناتا ہے یہ رعد
    تیرے گلشن پہ کبھی گندہ بہاری ہوگی
  • اب جو حجام اپنے ساتھ ہے یاں
    سو وہ بھڑوا پلشت گندہ دہاں
  • گھوڑے کی آنکھ پرتھی رسولی یہ گندہ تر
    رہتی تھی اس کمیت کی وہ حائل نظر

محاورات

  • اگر (١) چہ گندہ مگر ایجاد بندہ
  • انڈا گندہ ہونا
  • ایجاد بندہ (ازہمہ) اگرچہ گندہ
  • ایجاد بندہ ازہمہ (ایجاد اگرچہ) گندہ
  • ایک مچھلی سارے تالاب (ایک جل) کو گندہ کرتی ہے
  • پراگندہ روزی‘ پراگندہ دل
  • پراگندہ کردینا یا کرنا
  • خشکہ اور بروزہ اگرچہ گندہ مگر ایجاد بندہ
  • خندہ سو گندہ
  • رشتہ در گرد نم افگندہ دوست می برد ہرجا کہ خاطر خواہ اوست

Related Words of "گندہ":