گننا کے معنی
گننا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گِن + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان میں لفظ |گن| کے ساتھ |نا| بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے |گننا| بنا۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اعتداد کرنا","اندازہ کرنا","تعداد کرنا","تعریف کرنا","ثنا کرنا","شمار کرنا","ضرب دینا","غور کرنا","گنتی کرنا","مشق کرنا"]
گَن گِنْنا
اسم
فعل لازم
گننا کے معنی
"جب سب سو جاتے تھے تو آدھی رات کو اٹھ کر ابا میاں صندوق کھولتے روپے گن کر اطمینان کرتے تھے کہ کوئی نوٹ کم تو نہیں ہوا ہے۔" (١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٩٩)
"ہم غریب گھریلو نوکروں کو کوئی آدمی گننے کو تیار نہیں۔" (١٩٧١ء، ماہ نو، کراچی، اکتوبر، ٥٨)
دے رہی ہے شہ جوانی خود سری کو آجکل اپنے آگے وہ نہیں گنتے کسی کو آجکل (١٩٢٤ء، شوق قدوائی، دیوان، ٨٣)
ہم کو انسانوں میں گنتی نہیں کیوں یہ دنیا ہم تو ہندو بھی نہیں ہم تو مسلمان بھی نہیں (١٩٢٩ء، فکر جمیل، ٣٩)
گننا کے مترادف
جانچنا
بالا, جانچنا, جاننا, سمجھنا, سوچنا, گننا, ماننا, کاؤنٹنگ
گننا english meaning
to countreckonnumbercalculatecompute; to considerdeemreputeesteem
شاعری
- شاہانہ سواری بھی ہر اک قسم کی طیار
سڑکوں کی وہ کثرت ہے کہ گننا بھی ہے دشوار
محاورات
- آپ کو شاخ زعفران جاننا۔ سمجھنا یا گننا
- آسمان کے تارے دن کو گننا
- آسمان کے تارے گننا
- اپنے آگے کسی کو نہ گننا
- انگلیوں پر گننا
- اڑتی چڑیا کے پر گننا
- اڑتے جانور (اڑتی چڑیا) کو پہچاننا (کے پر گننا)
- پانی کی لہریں گننا
- پیڑ گننا یا آم کھانا
- تارے گننا