گنوار کے معنی

گنوار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَن (ن غنہ) + وار }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں اسم |گنو| کے ساتھ |ار| بطور لاحقۂ نسبت و صفت لگانے سے |گنوار| بنا۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ان پڑھ","باشندہ دِہ روستا","بے تمیز","بے سلیقہ","زمیندار (گانو سے)","غیر مہذب","گاؤں کا رہنے والا","گانو کا رہنے والا","ناتجربہ کار"]

گَنْو گَنْوار

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : گَنْوارَن[گَن (ن غنہ) + وا + رَن]
  • جمع غیر ندائی : گَنْواروں[گَن (ن غنہ) + وا + روں (و مجہول)]

گنوار کے معنی

١ - گاؤں کا باشندہ، دیہاتی، دہقان، قصباتی۔

"شہری اور دیہات کے ایک گنوار کے مکالموں میں فرق ہونا چاہیے۔" (١٩٨٨ء، اردو کا افسانوی ادب، ٧٦)

٢ - جاہل، ان پڑھ، اجڈ۔

"آپ اپنے اسی گنوار سنار بابو کو بلا کر حکم دیں سلاخیں بنا دے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٥٨)

٣ - احمق، نادان، بے وقوف، باہر بندو۔

"قصباتی و گنوار و باہر بندو بمعنی احمق۔" (١٨٠٨ء، دریائے لطافت، ٩٤)

٤ - [ مجازا ] غیر مہذب، غیر متمدن، ناشائستہ، بدسلیقہ۔

"اور ایک عالم فاضل جس کے جذبات بھی تعلیم یافتہ ہوں، عنقا کی طرح نایاب ہے، بالعموم کوئی شخص جس قدر درسی علوم کا فاضل ہوتا ہے اسی قدر جذبات کے معاملے میں گنوار ہوتا ہے۔" (١٩٨٦ء، فکشن فن اور فلسفہ، ٢٥)

گنوار کے مترادف

اجڈ, احمق, جاہل, جنگلی

ابلہ, اجڈ, اناڑی, اکھڑ, بیوقوف, پھوہڑ, جاہل, جنگلی, دہقان, دیہاتی, روستائی, مورکھ, نادان, ناشائستہ, ناواقف, وحشی, کسان

گنوار کے جملے اور مرکبات

گنوارپن, گنوار سنوار, گنوار کا لٹھ, گنوار گھڑا

گنوار english meaning

A villagercountry manpeasantrustic; a clownbootchurl; a low-bred person; a stupid fellowa doltboorchurlclowncountrymanrusticvillager

شاعری

  • اے جان جانتی ہیں محل خانے والیاں
    پٹیاں کہے گا، جانے بھلا کیا گنوار زلف
  • چربی کی باتی بولیں گے باہر کے بیل سب
    کیا کہنا جانیں او ہی نگوڑے گنوار شمع
  • آہو کو اس کی چشم سخن گو سے مت ملا
    شہری سے کر سکے ہے کہیں بھی گنوار بات
  • جگ منجے بولتا کہ تو گیانی
    کی ہوا اس گنوار پر قربان
  • میلا سترک کا سارا لوٹ لیا
    ٹڈی دل کی طرح گنوار گرے

محاورات

  • آدھا تجے پنڈت سارا تجے گنوار
  • بھوکے بھلے مانس اور پیٹ بھرے گنوار سے نہ بولے
  • جو گنوار پنگال پڑھے تین بستو کے ہین۔ بولی چالی بیٹھکی لینھ بدھاتا چھین
  • جو کوئی کھائے بناہ کے جوار۔ مول بنے وہ مونڈ گنوار
  • چڑا مرن گنوار کی ہانسی
  • سادھن پی سنھتن پی، پی گنوار گنہائی، جو بجیا کی نندن کریں اسے کھائے کالکامائی
  • سبزہ مت دو گنوارن کو۔ ہنڈیا بھر بھات بگاڑن کو
  • سر بڑا سردار کا پیر بڑا گنوار کا
  • گنوار ‌گنا ‌نہ ‌دے ‌بھیلی ‌دے
  • گنوار ‌گنوں ‌کا ‌یار

Related Words of "گنوار":