گوشت کے معنی

گوشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گوشْت (و مجہول) }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے۔ اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو "شکار نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پکا ہوا گوشت (بنانا۔ بننا۔ بیچنا۔ پکانا۔ پکنا۔ خریدنا۔ دینا۔ کھانا۔ لینا وغیرہ کے ساتھ)","پھل کا گودا","کسی جانور کے بدن کا وہ حصہ جو چمڑے کے نیچے اور ہڈیوں کے اردگرد ہوتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گوشت کے معنی

١ - کسی جاندار کے جسم کا وہ نرم حصہ جو کھال اور ہڈیوں کے درمیان ہوتا ہے، لحم، ماس، ہڈیوں کے ارد گرد کا حصہ۔

"کوئی اپنے گوشت میں گہرے گہرے زخم ڈال لیتا ہے۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، ١٣٢:٢)

٢ - حیوان کا گوشت، گائے بکری اور دیگر حلال جانور کا گوشت۔

"ہفتہ میں تین چار روز گوشت بھنا کرتا تھا۔" (١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٣٦٢)

٣ - پکا ہوا گوشت، سالن۔

"پھر لنچ کے روح رواں یعنی گوشت کی باری آتی ہے۔" (١٩٣٢ء، مشرقی مغربی کھانے، ٧٨)

گوشت کے مترادف

ماس, ماس[2], مٹن

بیف, سالن, شکار, گودا, گوژو, لحم, لَحم, ماس, مغز, مٹن, مٹی

گوشت کے جملے اور مرکبات

گوشت پوست, گوشت خور, گوشت پارا, گوشت خر, گوشت خوار, گوشت خورہ, گوشت خوری, گوشت دار

گوشت english meaning

Meat; flesh; internal matter or substance; pulp (of fruit)fleshmeat

شاعری

  • اگر صندل و گوشت ہور زعفران
    کنول پھول بالا بھی پترج پچھان
  • پر گوشت یہ کہ اٹھ نہ سکے چار پانچ سے
    چلتی تھی بچ کے گرم ہوا اس کی آنچ سے
  • گوشت ہانڈی بھرا ہے خشک میں
    ہنڈیا گویا تھیں اس کی سسک میں
  • چکارے بہت مارے کہسار میں
    دو رستہ بکا گوشت بازار میں
  • گوشت کی چیلوں کو پھینکیں بوٹیاں
    ماش کی موٹی پکائیں روٹیاں
  • اسی سے جو وہ گوشت لیتے تھے آ
    قصائی ہوا تھا بہت آشنا
  • ماش کی دال کا نہ کریے گلا
    گوشت یاں ہے کبھو کسو کو ملا
  • ہوئے مرغ شکاری آشکارا
    وہ سمجھا لعل کو ہے گوشت پارا
  • دل سے مٹنا تری انگشت حنائی کا خیال
    ہو گیا گوشت سے ناخن کا جدا ہو جانا
  • یہ باندی میاں کی ہوئی لاڑکی
    بہت پیاری ہو گوشت کی ہاڑ کی

محاورات

  • اپنا گوشت کھانا
  • الو کا گوشت کھایا ہے
  • الو کا گوشت کھلانا
  • بتمنائے گوشت مردن بہ زتقاضائے زشت قصاباں
  • بلی۔۔۔! گوشت کی رکھوالی
  • زبان گوشتین است تیغ آہنی
  • گوشت ‌خر ‌دندان ‌سگ
  • گوشت ‌ناخنوں ‌سے ‌کہیں ‌جدا ‌ہوتا ‌ہے
  • گوشت ‌کھا لیتے ‌ہیں ‌ہڈیاں ‌پھینک ‌دیتے ‌ہیں
  • گوشت ‌کھائے ‌گوشت ‌بڑھے ‌ساگ ‌کھائے ‌اوجھڑی

Related Words of "گوشت":