گول میز کانفرنس کے معنی
گول میز کانفرنس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گول (و مجہول) + میز (ی مجہول) + کان + فَرَنْس }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |گول| کے ساتھ فارسی اسم |میز| لگا کر انگریزی اسم |کانفرنس| پر مشتمل مرکب |گول میز کانفرنس| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣١ء کو "انگریزی عہد میں ہندوستان کے تمدن کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
گول میز کانفرنس کے معنی
١ - [ سیاسیات ] ایسی کانفرنس جس میں مندوبین گول میز کے گرد بیٹھ کر مسائل کو زیر غور لائیں تاکہ مراتب کا امتیاز باقی نہ رہے، مثال کے طور پر 1930ء میں جب متحدہ ہندوستان نے اہل ہند کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے پہلی بار لندن میں ایک کانفرنس بلائی۔
"وفد خلافت کو گول میز کانفرنس سے ناکامی اور نامرادی کے سوا کچھ اور نہ ملا۔" (١٩٨٧ء، اردو ادب میں سفر نامہ، ٢٢١)
گول میز کانفرنس english meaning
["Round table conference"]