گوند کے معنی

گوند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گونْد (و مجہول) (ن غنہ) }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا چپیدار مادہ جو درختوں سے نکلتا ہے","چپک دار مادہ","چیپ دار مادہ جو درختوں سے نکل کر جم جاتا ہے","عربی صمغ","عربی ضمغ","فارسی گوج","فارسی کوج","کھانڈ کے قوام میں بھون کر ملایا ہوا گوند اور تال مکھانے جو زچہ کو کھلاتے اور رشتہ داروں میں تقسیم کرتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گوند کے معنی

١ - ایک چیپ دار مادہ جو درختوں کے تنوں سے نکلتا ہے اور خشک ہو کر ڈلیاں بن جاتا ہے (یہ مصنوعی طور پر بھی تیار کیا جاتا ہے) اس کی ڈلیوں کو پانی میں بھگونے سے لیس دار مادہ حاصل ہوتا ہے جو کاغذ وغیرہ چپکانے کے کام آتا ہے، ضمخ۔

"پچھلے جنم کی باتیں یاد کرنے لگا، جب درختوں سے گوند نکالنے کا کام کیا کرتا تھا۔" (١٩٨٧ء، حصار، ٢١)

٢ - اصلی گھی میں بھون کر کھانڈ کے قوام میں پکایا ہوا گوند جو اکثر زچہ کو طاقت کے واسطے کھلاتے ہیں (اس میں عموماً ناریل، بادام، چھوہارے، کشمش، سونٹھ، سوجی، مکھانے، کیکر کا گوند پانچوں مغز وغیرہ کوٹ کر ملاتے ہیں)، گوند سکھانے۔

"دوسری طرف کچھ عورتیں مکھانے اور گوند بنا رہی تھیں۔" (١٩٦٤ء، نور مشرق، ١٣١)

گوند کے مترادف

گم

آزدی, صمنع, گم, گُند, گونج, کھنور

گوند english meaning

Gum; a kind of gelatinous sweat meat

شاعری

  • چولی تہبند پختوبی کوں کیا ڈھوئے نیبو گوند سوں
    تھا کر ضرور پینا کروں پانی میں چپ کھنگال کر
  • رکھے تو شربت کسی جا شیرا
    دیوے گوند کے بدلے کتیرا
  • دئے گوند اس وضع سوں دل منے
    دئے سمٹ او اسباب یک پل منے
  • سر میرے جوڑا گوند کرے
    شہ آپیں گلال بھرے
  • جہاں جس جگہ گوند لا ہے لگا
    وہاں کھاتے ہیں جاکے ٹھنڈی ہوا

محاورات

  • تیون بن نہ روٹی سوہے گوندھے بن نہ چوٹی سوہے
  • جنے کوئی گوند مکھانے کوئی کھائے
  • زیور سے گوندنی کی طرح لدا رہنا۔ زیور میں لدا رہنا
  • سیانا کوا (کھے) گوہ کھائے (سیانی بلبل گوندا کھائے) سیانا کوا گوہ کھاتا ہے (نجاست پر بیٹھتا ہے)
  • گوند ‌پنجیری ‌اور ‌ہی ‌کھائیں ‌زچہ ‌رانی ‌پڑی ‌کراہیں
  • گوندا ‌دے ‌کر ‌بلبل ‌پکڑے ‌ہیں
  • گوندنی کی طرح لدا ہونا
  • یانی ‌بلبل ‌گوندا ‌کھا ‌سیانا ‌کوا ‌گوہ ‌کھا

Related Words of "گوند":