گوہر افشانی کے معنی

گوہر افشانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَو (و لین) + ہَر + اَف + شا + نی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |گوہر| کے ساتھ فارسی مصدر |افشاندن| سے |افشاں| لاحقۂ صفت کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |افشانی| بنا۔ اردو میں |گوہرافشانی| بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آواز سے ادائیگی","اظہار خيالات","بولنے کا فعل","بولنے کی قوت"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

گوہر افشانی کے معنی

١ - موتی بکھیرنا، موتی برسانا، (کنایۃ) خوش بیانی، خوش الحانی، تعریف و توصیف۔

"نہایت نفاست کے ساتھ خوشبودار پیک تھوک کر گوہر افشانی کے لیے تیار ہوئے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٣٤)

شاعری

  • سکل جھاڑاں کوں لاگے ہیں جواہر کے نمن پھولاں
    سو پھولاں سوں کرے تل تل پیا پر گوہر افشانی
  • عارفاں بولیں گے جان و دل سوں لاکھوں آفریں
    جب ولی تیری مدح میں گوہر افشانی کرے