گھونٹ کے معنی
گھونٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گُھونْٹ (ن غنہ) }
تفصیلات
iاصلاً پرکرات زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور گا ہے۔ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیسنا","توڑنا","منہ میں لینا","پانی یا کسی رقیق کی وہ مقدار جو ایک دفعہ حلق سے اترے","حقہ کا دم","دم آب","گھونٹنا کا","کسی رقیق چیز کی بہت کم مقدار"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), متعلق فعل
اقسام اسم
- ["جمع غیر ندائی : گُھونْٹوں[گُھوں + ٹوں (و مجہول)]"]
گھونٹ کے معنی
["\"چند گھونٹ ٹھنڈے پانی کے پیے جس سے اسے ہلکا سا اچھو لگا۔\" (١٩٨٨ء، نشیب، ١٩٢)"," بھر لے حقہ مارلوں گھونٹ بپتا چھا گئی چاروں گھونٹ (١٩١٥ء، سی پارۂ دل، ١٠٩)"]
["\"گلاس میں سے ایک گھونٹ لے کر بولی۔\" (١٩٨٢ء، پرایا گھر، ٣٥)"]
گھونٹ کے مترادف
چسکی, جرعہ, دم, کش
جرعہ, جُرعہ, چسکی, چُسکی, دم, قُذعہ, گرس, گھرِس, گُھٹ, ناطل, نغبہ, ڈراٹ, ڈھک, کش
گھونٹ کے جملے اور مرکبات
گھونٹ گھونٹ
شاعری
- دعویٰ میخواری کااتنے ہی پہ تھا سرکار کا
پیتے ہی اک آدھ گھونٹ آنکھوں میں بس آنے لگے - وہ کیوں سن کے پی جائیں غیروں کی بات
یہ ہیں زہر کے گھونٹ سربت نہیں - اچھے مجہ سکندر نمن چار کھونٹ
پلاویں خضر تیونچ امرت کے گھونٹ - باتیں جن کی گرم بہت ہیں‘ کام انہی کے خام بہت
کافی کے ہر گھونٹ پہ دوہا‘ کہنے میں آرام بہت - زاہد کی توبہ توبہ رہی گھونٹ گھونٹ پر
سو بوتلیں اڑا کے بھی ہشیار ہی رہا - گھونٹھیں ہم یہاں لہو کے گھونٹ پڑے
بیٹھ پان اس کے تئیں چبانے دو - گھونٹ کر کھوپڑی تم شیخ جی داڑھی کو منڈاؤ
کچھ یہ آئینہ نہیں جس کو نمو پوش کرو - دم رکا جاتا ہے نکل اے آہ
بس دھویں میں زیادہ جی کونہ گھونٹ - بغیر یار پیئیں مے جو ہم تو اچھو ہو
کبھی وہ گھونٹ نہیں حلق سے اترنے کے - ساقی نہیں کیوں کر نہ پڑیں حلق میں پھندے
ہم لاکھ پئیں گھونٹ اترتے ہی نہیں ہیں
محاورات
- پانی کا گھونٹ گلے سے نہ اترنا
- جس کا گلا گھونٹیں وہی آنکھ دکھاوے۔ جس کی چارپائی تلے آگ جلاویں وہی بھاگے
- جو کوئی کھائے چنے کی ٹوک پانی پیوے سو سو گھونٹ
- چنا کہے میری اونچی ناک۔ ایک گھر دلئے دو گھر راڑ۔ جو کھاوے میرا ایک ٹوک۔ پانی پیوے سو سو گھونٹ
- خون کے گھونٹ پینا
- دل گھونٹ گھونٹ کے رکھنا
- دم گھونٹ گھونٹ کر رکھنا
- زہر کا / کے سے، گھونٹ پینا
- زہر کے (سے) گھونٹ پینا (یا پی کر رہ جانا)
- زہر کے (سے) گھونٹ پینا یا نگلنا