آفتابی کے معنی
آفتابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آف + تا + بی }
تفصیلات
iفارسی اسم جامد |آفتاب| کے ساتھ فارسی قواعد کے تحت |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |آفتابی| بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم اور بطور اسم صفت دونوں طرح سے مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٧ء میں ہاشمی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آفتاب پرست","امر کے مکان میں ایک بلند مقام","ایک قسم کی آتشبازی","ایک قسم کی چھوٹی پنکھیا جِس سے چہرے کی دُھوپ بچاتے ہیں۔ کبھی اس سے پنکھا جھلتے ہیں","ایک قسم کی ڈھال جس میں سونے کا کام ہوتا ہے","دُھوپ کھایا ہُوا","سورج مکھی","سورج کا","سورج کی شکل کا","ماہی مراتب میں چاندی یا سونے کا ایک دائِرہ ہوتا ہے۔ جس میں ایک ڈنڈی لگی ہوتی ہے۔ بادشاہوں کے جلوس کے ہمراہ ہوتا ہے"]
آفْتاب آفْتابی
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت نسبتی ( مؤنث )
اقسام اسم
- ["جمع : آفْتابِیاں[آف + تا + بِیاں]","جمع غیر ندائی : آفْتابِیوں[آف + تا + بِیوں (واؤ مجہول)]"]
آفتابی کے معنی
[" آفتابی سے خجل جس کی ہے خورشید فلک یہ بنا اس شہہ اکبر کی بدولت پنکھا (١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ٣٦١:١)","\"سب سر برہنہ تھے اور ملکہ معظمہ اپنی جگہ پر چہرے کی ایک طرف آفتابی لگائے بیٹھی تھیں۔\" (١٩٠٤ء، سوانح عمری ملکہ وکٹوریہ، ٩٠٧)","\"اری خوشامد خوری . تو جم جم جا . اور آفتابی لگا کر جا۔\" (١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ٨٢)","\"یہ سلسلہ ختم ہوتے ہی . آفتابیوں اناروں . کا مقابلہ شروع ہوا۔\" (١٩٣٠ء، مضامین فرحت، ٤٦:٢)","\"میں نے ان کی مرمت کی اور آفتابی کی جگہ میں نے محرابیں دروازے اور صندل کا کام بنوایا۔\" (١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٤٢٤)"," چاندنی رات ہے کمرے میں منگاؤ نہ شراب آفتابی کا مزہ آج ہے مہتابی پر (١٨٥٨ء، امانت، دیوان، ٤٣)"," وہ ہلال ابرو اگر چمکائے تیغ مغربی نکلے مشرق سے لیے وہاں آفتابی آفتاب (١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ٦٨:١)"]
["\"آوائل زمستان کے صاف آفتابی دنوں میں لوگ باہر جاتے ہیں۔\" (١٩٤٤ء، ایرانی افسانے، ٣١)","\"یہ (گل قند) دو قسم کا ہوتا ہے ایک آفتابی دوسرا آبی۔\" (١٩٣٠ء، جامع الفنون، ٢: ١٠١)","\"اگر اصلی خط بیضاوی ہے مصنوعی خط آفتابی ہو گا۔\" (١٨٩٢ء، اصول سراغ رسانی، ٥٨)"]
آفتابی کے مترادف
ارغوانی, زرد, شمسی, گول
احمر, ارغوانی, اصغر, پنکھا, پیلا, چمکیلا, چھتری, دائرہ, سائبان, سپرمذہب, شماس, شماسی, شمسی, گول, مدّور, مدور, ڈھال, کڑاہی
آفتابی english meaning
of the sun; like the sun; solar; faded by the sunyellowa kind of fire worksa kind of fireworksa small shield made of tortoise shella sunshadeacceptanceansweringBelonging to the sunbelonging to the sun solarbrightcomplianceconsentfaded in the sungold colouredgrantn.f. a sunshadeprepared by exposure to the sunsolar
شاعری
- تاب مہ کی تاب کب ہے نازکی سے یار کو
چاندنی میں آفتابی کا مگر سایا کرو! - حسر میں ہم آویں گے زاہد اس تجمل سے
شہ کا سایہ نعلین ہر پر آفتابی ہے - چاندنی رات ہے کمرے میں منگاؤ نہ شراب
نلے مشرق سے لیے وہاں آفتابی آفتاب - تمنا انے بلائی کل جس نے شال دی سو
چدر بھی آفتابی زر کا رومال دی سو - خطِ شبرنگ رکھتا ہے عداوت حسنِ خوباں سے
کہ جیوں خفاش ہے دشمن شعاعِ آفتابی