گھوڑی کے معنی

گھوڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گھو (و مجہول) + ڑی }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |گھوڑا| کی تانیث |گھوڑی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اسپ مادہ","بیاہ کے گیت جو بیاہ سے پہلے گائے جاتے ہیں ان معنوں میں جمع استعمال ہوتی ہے","سویاں بنانے کا آلہ","گھوڑا کی تانیث","گھوڑے کی مادہ","وہ بچہ جس کی چڈھی چڈھول یا چدّر چھپول وغیرہ میں چڈھی لیں","وہ چھوٹی سی بیچ میں سے چری ہوئی لکڑی جس سے ختنے کے وقت کھال دبا کر کاٹتے ہیں تاکہ کھال برابر کٹے","وہ لکڑی جس پر زین رکھیں","وہ لکڑی جو تار کش تار کے نیچے کھڑی رکھتے ہیں یا گوٹا بننے والے گوٹے کے نیچے رکھتے ہیں","کپڑے ڈالنے کی چوبی تپائی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : گھوڑا[گھو (و مجہول) + ڑا]
  • جمع : گھوڑِیاں[گھو (و مجہول) + ڑِیاں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : گھوڑِیوں[گھو (و مجہول) + ڑِیوں (و مجہول)]

گھوڑی کے معنی

١ - مادۂ اسپ۔

"شیوراج سنگھ کے اصطبل میں تو بالعموم دو گھوڑیاں ایک سواری اور ایک نسل کشی کی غرض سے بنی ہی رہا کرتی تھیں۔" (١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ١٤)

٢ - [ پکوان پونی ] سویاں توڑنے کی ڈھیکلی کی قسم کی دستی کل جس میں اوکھلی کی وضع کا ایک سوراخ دار توا معہ موسلی کے ہوتا ہے اور موسلی کی داب سے سویوں کا لچھا نکلتا ہے۔ (ماخوذ: اصطلاحات پیشہ وراں، 178:3)

"سہاگ، گھوڑیوں، کامن، سٹھنیوں اور ڈولی چڑھنے کے گیتوں میں بالکل ویسی ہی سچی اور کھیری واقفیت ہوتی ہے جسی دوسرے گیتوں . میں علی العموم پائی جاتی ہے۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٥٦)

٣ - [ سلائی بٹائی ] ریشم کے بٹائی کے تاروں کو اوپر اٹھائے رکھنے والا چوبی چوکھٹا جس سے تار لٹوؤں میں بندھے لٹکتے رہتے ہیں جن کو گھما کرتا ربٹا جاتا ہے، چمبل۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 27:2)

"چلم کہ ڈیڑھ پاؤ تمباکو آئے، نے ہے کہ یہاں سے وہاں تک چلی گئی ہے نے کو سنھبالنے کے لیے کئی کئی گھوڑیاں دے رکھی ہیں۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٣٨:٢)

٤ - [ دری بافی ] وہ لکڑی جس پر مکڑا ٹکا رہتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 106:2)

"بیگم شائستہ رانا ایک بار پھر بڑے سکون سے ڈریسنگ روم میں و آپس چلی گئیں تیز تاریخی رنگ کی سلک کی ساری اتار کر گھوڑی پر ڈالی۔" (١٩٦٩ء، وہ جسے چاہا گیا، ٨١)

٥ - بیاہ کے گیت جو و داع سے قبل گائے جاتے ہیں (ان معنوں میں عموماً بعینغۂ جمع) سہاگ گھوڑیاں۔

"دن بھر انتظار رہا کہ دیکھیے کب تسلا، لوٹا، گھوڑی، استرا آکھت کا سامان آتا ہے۔" (١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٠)

٦ - [ کھیل ] چڈھی چڑھول، آنکھ مچولی یا چدر چھپول وغیرہ میں جس پروہ سوار ہوں یعنی جس کی چڈھی لیں اسے گھوڑی کہتے ہیں۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)

"گھوڑیوں یا خالی پیپوں سے عملی پلیٹ فارم بنا لیا جاتا ہے۔" (١٩٤٨ء، رسالہ رڑ کی چنائی، ٢٥)

٧ - ٹکٹکی جو نیچے میں ہوتی ہے تاکہ حقے کی نے یا لمبی سٹک کے بوجھ سے حقہ گر نہ جائے۔

"بوٹ ریک (Bot Rack) جوتے رکھے کی گھوڑی ایک عدد۔" (١٩١٦ء، خانہ داری (معشیت)، ٥١)

٨ - [ گھڑی سازی ] گھڑی کے چکر کی چوکی کے سوراخ کا توا یا پروا، پلیٹ، دڑی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 166:1)

"بکس پر ہاتھی دانت کی ایک گھوڑی . نصب ہوتی ہے جس پر سے تار گزر کر دوسری طرف لکڑی کی چابیوں میں جڑے ہوتے ہیں۔" (١٩٦٧ء، آواز، ٥٦٧)

٩ - دو چوبی پایوں پر لیٹواں جڑا ہوا ڈنڈا جس پر عموماً کپڑے لٹکائے جاتے ہیں۔

١٠ - [ نائی ] بیچ میں سے چری ہوئی کھیچی جس سے ختنہ کے وقت کھال دبا کر کاٹتے ہیں تاکہ کھال پیچھے نہ سرک جائے۔

١١ - لکڑی کے قد مچے یا پائیدان جن میں دو تین سیڑھیاں بنی ہوتی ہیں، جو مکانات کی تعمیر یا پتائی وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔

١٢ - چھوٹی خانے دار الماری جس کے اوپر یا جس میں جوتے رکھے جاتے ہیں۔

١٣ - لکڑی یا ہاتھی دانت کا ٹکڑا جو ستار میں لگاتے ہیں اور جس پر تار رکھتے ہیں۔

گھوڑی کے جملے اور مرکبات

گھوڑی والے, گھوڑی جوڑے, گھوڑی چڑھائی, گھوڑی دار, گھوڑی سوار, گھوڑی کی ٹاپ

گھوڑی english meaning

A mare; a clothes-horse; a saddle-rack(usually used as plural) song sung atcrude machine for making macaronilace-maker|s standmarewooden strip used as clip in circumcision

محاورات

  • استاد حجام نائی۔ میں اور میرا بھائی گھوڑی اور گھوڑی کا بچھیرا اور مجھ کو تو آپ جانتے ہی ہیں
  • اندھا سپاہی کافی گھوڑی بدھنا نے آپ ملائی جوڑی
  • اندھا سپاہی کانی گھوڑی بدھنا نے آپ ملائی جوڑی
  • انوکھے گھر گھوڑی
  • انوکھے کے گھر گھوڑی
  • بن رکے بید کی گھوڑی نہ چلے
  • بوڑھی گھوڑی لال لگام
  • بڈھی گھوڑی لال لگام
  • پیسا پاس کا گھوڑی ران کی
  • تس مکندتس پاون گھوڑی بدھی نے آن ملائی جوڑی

Related Words of "گھوڑی":