گہنا کے معنی
گہنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گَہ (فتحہ مجہول گ) + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے الفاظ گرھن + کم سے ماخوذ |گہنا| اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پکڑنا","بُھوشن (بنانا۔ بننا۔ بنوانا۔ بیچنا۔ پہننا۔ خریدنا۔ دینا۔ لینا وغیرہ کے ساتھ)","دیکھئے: گہ","گرہن میں آنا","گہن لگنا","وہ بھاری لکڑی جو ہل چلانے کے بعد کھیت پر بیلوں کے ذریعے کھینچتے ہیں تاکہ ڈھیلے پھوٹ جائیں","کسُوف یا خسُوف ہونا"]
گرھن+کم گَہْنا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : گَہْنے[گَہ (فتحہ مجہول گ) + نے]
- جمع : گَہْنے[گَہ (فتحہ مجہول گ) + نے]
- جمع غیر ندائی : گَہْنوں[گَہ (فتحہ مجہول گ) + نوں (و مجہول)]
گہنا کے معنی
"کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ گہنے کی قیمت لگا کر وہ لوگ تبادلہ کرلیں۔" (١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٦٣)
گہنا english meaning
an ornamenta trinketa jewel; jewelsjewellerytrinkets; a pledgeanything in pledgepawn; mortgage; a heavy plan(or flat piece of wood) on which a man stands while it is dragged by oxen over a ploughed field to level the ground; a kind of harrow without teeth
شاعری
- سنی سنائی پہ ایقان واہ کیا گہنا
بغیر آنکھ کے عینی گواہ کیا کہنا - کچھ نہ گہنا نہ جواہر نہ تکلف نہ بناؤ
سادگی اپنے سے مسرور خوشی سے غٹ پٹ - دیا پھولوں کا گہنا سوت کو یہ خار ہے مجکو
نہ کیوں دل پھول سا کمھلائے اب اے نو بہار اپنا - جبین نور افشاں پر نہ جھومر ہے نہ ٹیکا ہے
جوانی ہے سہاگ اس کا تبسم اس کا گہنا ہے - پہنیں گے پھولوں کا گہنا آج میٹھا سال ہے
اتری منت بڑھ گئے نام خدا زنجیر و طوق - فی الحقیقت حسن کا زیور ادا او ناز ہے
چاند کا گہنا حسینوں کے لئے ہے ٹیپ ٹاپ - زری جوڑا‘ جواہر کا تھا گہنا
کہ جس دیکھے لگے سورج کو گہنا - دست گل خوردہ مرا کیوں نہ حمائل کیجے
کہ ہے پھولوں کی تو نسبت سے یہ گہنا بہتر - گرمی مےن پہن کر کہیں گہنا نہ صنم جا
بے روپ کرے گا ترے زیور کو پسینا - عروسی وہ گہنا وہ سوہا لباس
وہ مہندی سوہانی وہ پھولوں کی باس
محاورات
- آڑے وقت کا گہنا ہے
- اڑے وقت کا گہنا
- پیا کی کمائی موہے نہیں لینا۔ موپہ بازو بند نہیں اور سب گہنا
- دلیری مردوں کا گہنا ہے
- گہنا پہن کے ڈھک چلے۔ پوت جن کرنیو چلے
- گہنوں میں گہنا پیتل کی نتھ