گہوارہ کے معنی
گہوارہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گَہ (فتحہ گ مجہول) + وا + رَہ }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچوں کا کھٹولا","بچوں کو سلانے کا جھولا","وہ چارپائی جس پر محراب نما لکڑیاں باندھ کر عورتوں کا جنازہ لے جاتے ہیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : گَہْوارے[گَہ (فتحہ گ مجہول) + وا + رے]
- جمع : گَہْوارے[گَہ (فتحہ گ مجہول) + وا + رے]
- جمع غیر ندائی : گَہْواروں[گَہ (فتحہ گ مجہول) + وا + روں (و مجہول)]
گہوارہ کے معنی
"کسی نے گہوارے سے لگ کر ننھی ننھی کلکاریوں کو سننے کے جتن کئے۔" (١٩٩٣ء، افکار، کراچی، مارچ، ٥٧)
"خاموشی کے ساتھ گہوارہ میں میری میت کو لے جانا اور راتوں رات پیوند زمین کر دینا۔" (١٩٣١ء، سیدہ کا لال، ٧٥)
"پاکستان کی سرزمین ہزاروں برس سے علوم و افکار کا گہوارہ . رہی ہے۔" (١٩٨٧ء، سات دریاؤں کی سرزمین، ١٨)
گہوارہ کے مترادف
پنگھوڑا
بچپن, پالنا, پنگورہ, پنگوڑا, جھولا, جھولنا, چھلنا, گہوارا, مہد, ہنڈولہ
گہوارہ english meaning
A swing; a cradle
شاعری
- روز باتوں میں جھالاتا ہے مجھے وہ طفل خو
واہ کیا میرے لیے تیار گہوارہ ہوا - تجھے اے منعم ایک دن چار کے کاندھے پہ جانا ہے
مناسب پالکی کے بدلے گہوارہ بنانا ہے - کیا خبر کتنے سفینے تھے یہاں طوفاں خیز
کتنے ہنگاموں کا گہوارہ رہی نہر سوبز - دالان سے کیا ہوگیا گہوارہ اصغر
اجڑا ہوا لوگو نظر آتا ہے مجھے گھر - اگر ہو مہرہ گہوارہ سنگ فرش اس کا
نہ چوسے اپنی کبھی طفل شیرخوار انگشت - فرما کے یہ گہوارہ اسغر یہ جھکے شاہ
دیکھا جو دم اکھڑا تو ہوا صدمہ جاں کاہ