گیان کے معنی

گیان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گِیان }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حواس خمسہ ظاہری","علم الٰہی","علم الہٰی","علم الہی","علم معرفت","مذہبی علم"]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : گِیانوں[گِیا + نوں (و مجہول)]

گیان کے معنی

١ - عقل، فہم، فراست، سمجھ، دانائی، زیر کی۔

"محض صداقت سے واقف ہونا چاہتے ہیں وہ گیان مارگ (راہ عقل) میں داخل ہوتے ہیں۔" (١٩٤٥ء، تاریخ ہندی فلسفہ (ترجمہ)، ٦٣٢:١)

٢ - علم، واقفیت، دانش۔

"روح اور اس کا فلسفہ کیا تھا ان میں گیان اور علم اور جان کاری پیدا ہو جاتی ہے۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٩٣)

٣ - تیقن، خیال پاکیزہ، یقین۔

"اس وقت پتہ نہیں کیوں میرے اندر ایک گہرا گیان پیدا ہوا۔" (١٩٨١ء، راجہ گدھ، ١٥٣)

٤ - معرفت الٰہی، کشف یا معرفت، علم و عرفان۔

"ارے یہ درخت تو وہ آکاش ہے جس کے نیچے نیچے مہاتماؤں کوگیان حاصل ہوا۔" (١٩٩٠ء، افکار، کراچی، اپریل، ٦١)

٥ - قوت، باطنی جیسے: اندری گیان، سرت گیان وغیرہ۔

 جلوت کدہ مایا کا ہے یہ ہستی موہوم اگیان میں موجود ہے اور گیان میں معدوم (١٩٢٥ء، مطلع انوار، ١٦٠)

گیان کے مترادف

دانش, علم

آگاہی, آگہی, بدھ, بُدھ, چترائی, خرد, دانائی, دانش, زیرکی, سمجھ, عرفان, عقل, علم, علمیت, فراست, فہم, معرفت, واقفیت, وقوف

گیان english meaning

knowingknowledgeunderstandingintelligenceapprehensionconceptionintellect; knowledge of a specific and religious kindwhich tends to exempt the soul form further transmigration.

شاعری

  • حضرت نبی دشٹی کرے دل قطب نت تج سوں دھرے
    نس دن ترا سیوا کرے‘ حق گیان کا سوکھان نوں
  • جہاں لگ ہیں جتے گن گیان کیدھر
    کہیں تج اس زمانے کا حکم ور
  • من اگیانی جیبھا گیان والی
    جیوں بادام مغز سوں خالی
  • سنتے ہیں اور گم صم، گویا ہیں اور چپ ہیں
    جو پاگئے ہیں تجھ کو بدھ وان گیان والے
  • بڈھیاں میں سو کچ گیان کا بل نہیں
    درست ہے بڈھے جھاڑ کوں پھل نہیں
  • ہے گیان ونتی گن بھری ہر بات میں بھی ہوئی ہے
    بھی ہے قبول صورت ٹک یک ہیگی جو نی میں بھی چاق
  • گیان دھیان ان دیکھ بستاریا عشقوں کیرے شوق
    مست الست ان آپ خودی تھے بن آپ اپنے ذوق
  • اگر کوئی گیانی چتر گیان ہے
    یدی یانچ، گویا نچہ میدان ہے
  • نہ پہنچے نہ پنچیا ہے گن گیان میں
    سو طوطی منج ایس اہندوستان میں
  • اے جگ پتی گن گیان بھی کام نہ آئے
    نام ہری کا جپتا جائے

محاورات

  • ات بھی بھلا ہے بیھ جت کر کیبھ گیان۔ ملا پنڈت بیٹھ کر بانچے بید قرآن
  • اس سیتی مل دوڑ کر جو نر گیانی ہو۔ دانا دشمن بھی بھلا کہہ گئے یہ سب کو
  • اشنان دھیان گیان میں ہونا
  • الٹی کھوپری اوندھا گیان
  • الٹی کھوپڑی اندھا گیان
  • الٹی کھوپڑی اوندھا گیان
  • بھول گئے گیان شاستر پڑھ کر سبھی ڈبویا
  • پانی میں پتھر نہیں سڑتا۔ پانی میں پکھان بھیگے پر چھیجے نہیں۔ مورکھ کے آگے گیان ریجھے پر بوجھے نہیں
  • تریا تجھ سے جو کہے مول نہ تو وہ مان۔ تریا مت پر جو چلیں وہ نر ہیں نرگیان
  • تلسی کدی نہ چھانڈئے چھیما سیل سنتوش۔ گیان گریبی ہری بھجن کو مل بچن آووش

Related Words of "گیان":