گیلری کے معنی

گیلری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَیل (ی لین) + ری }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢١ء کو "شمع ہدایت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندر کا لمبا","پينٹنگز کا کمرہ","تصویر خانہ","شہ نشیں","غلام گردش","گرجے مکان یا تھیٹر میں بیٹھنے کی اونچی جگہ","لمبا برآمدہ","لمبا کمرہ","نگار خانہ","کمرا جس میں سے دوسرے کمروں میں جاسکتے ہوں"]

Gallery گَیلْری

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گَیلْرِیاں[گَیل (ی لین) + رِیاں ( ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : گَیلْرِیوں[گَیل (ی مجہول) + رِیوں (و مجہول)]

گیلری کے معنی

١ - مکان یا کمرے وغیرہ کے آگے بنی ہوئی گزرنے یا بیٹھنے کی جگہ، راہداری، برآمدہ غلام گردش۔

"ان مقبروں یا مدفن گاہوں کی نوعیت دراصل زیر زمیں بڑی بڑی گیلریوں کی سی ہے۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ٧٠:١)

٢ - تنگ راستہ یا کمرہ جہاں عموماً تصاویر یا نوادرات کی نمائش یا فروخت ہوتی ہو، تصویر خانہ، نگار خانہ۔

"نہ کوئی ایسی گیلری قائم کی گئی جہاں جا کر لوگ اپنے آپکو اس مسرت و شادمانی سے ہم کنار کر سکیں جو مصوری کے فن سے حاصل ہوتی ہے۔" (١٩٨٩ء، بلاکشان محبت، ٣٩)

Related Words of "گیلری":