گیند کے معنی
گیند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گینْد (ی مجہول) (ن غنہ) }
تفصیلات
iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٥ء کو "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھالنا اچھلنا پھینکنا کھلانا کھیلنا وغیرہ کے ساتھ","جلانے کی گیند جسے میدانِ جنگ یا دیوالی میں روشن کرتے ہیںتیل کُپّی سے ایک دھاگے کے ذریعے پہنچتا ہے","جوان عورت کی سخت اور گول چھاتیاں","س۔ گینڈَوَ","گوئی و سرگل","گیندا کا مخفف","لکھنو اور پنجاب میں مذکر ہے","مرکبات میں استعمال ہوتا ہے","ٹوپیوں کے رکھنے یا پگڑی باندھنے کا قالب","کپڑے یا ربڑ کا وہ گولا جس سے کھیلتے ہیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : گینْدیں[گیں (ی مجہول) + دیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : گینْدوں[گیں (ی مجہول) + دوں (و مجہول)]
گیند کے معنی
"اس کے پاس گالف کھیلنے کی کچھ گیندیں تھیں۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٤٨)
گیند نے اپنا بنایا رنگ زرد سن رہی تھی زعفران آ اوس کا درد (١٨٣٩ء، مثنوی خزانیہ، ٥)
غیروں سے تم نے پیچ لڑائے پتنگ کے شعلے ہماری آہوں کے ہیں گیند جنگ کے (١٨٩٢ء، شعور (نوراللغات))
گیند کے مترادف
گولا
بال, چمڑے, سرگل, گوئے, گولا, کجہ, کُجہ, کرہ, کندُک, کنک, کھدّو, ہُدڑی
گیند english meaning
a ball (for playing with) the (African) marigold; a bunch of ribbonsa rosettea large balla sphere
شاعری
- ترے اس نخل خرماں کوں جو بن امرت دو پھل لاگے
کچن کی گیند کوں نیلم جڑے سو میں اصل دیکھا - چھاتی سے گیند بازی کر، گیندا کان پر دھر
دل کو جھپٹ لیا ہے آج آکے اس ادا سے - اگر عرش کوں کوئی سٹے ٹھیل کر
توں جیوں گیند امانت لیوے جھیل کر - آسمانی دور کا چوگاں لے چڑیے شہ ترنگ
دور چوگاں میں جو ہلجے گیند تیوں ہلجے ہیں راج - چوگان سے کمر کے بنا سر کی گیند، مار
کھیلا جب آکے گیند تڑی، تب خبر پڑی - تری بجا کر تاناں باناں
کہیں سو کھیلے گیند چو گاناں - دو پتلیاں راؤ تاں تیری بندی اپ اسپ کوں سیری
سو جوگاں کھیلتے پھیرے ہمن دل گیند کر گھیرے - باس باساں سوں محبت گیند میلی
بہار پل نا لیوے میری نئی بالی - غیروں سے تم نے پیچ لڑائے پتنگ کے
شعلے ہماری آہوں کے ہیں گیند جنگ کے - دو گیند میرے سینے پر لگتی تھیں شب وصل
کھیلا کیے وہ مجھ سے عجب گیند تڑی رات
محاورات
- تنکا گرا گیند مکھ نیک نہ گھٹو آہار۔ سولے چلی پپیلکا پالن کو پروار
- دھن اور گیند کھیل کی دوؤ ایک سبھاؤ۔ کر آوت چھین ایک میں چھین میں کرسے جاؤ
- گھر کاج بہو گیندوں کو
- نیچ ہنے ہنے رہیں لئے گیند کو لوٹ، جوں جوں ماتھے ماریئے تیوں تیوں اونچے ہوت
- یہی گو اور یہی میدان۔ یہی گیند یہی میدان