ہتھیلی کے معنی
ہتھیلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ہَتھے + لی }
تفصیلات
١ - کف دست۔, m["ہاتھ","کفِ باطن دست","کفِ درست","کف دست","کِف دست","ہاتھ کا اندرونی حصہ جو انگلیوں کے نیچے ہوتا ہے","ہاتھ کا سيدھا رُخ","ہتھیلیوں کو بجانے کی آواز","ہل کا دستہ"]
اسم
اسم نکرہ
ہتھیلی کے معنی
١ - کف دست۔
ہتھیلی کے جملے اور مرکبات
ہتھیلی بجانا
شاعری
- چُومنے بھی ہیں دل و جاں کو مسلتے ہوئے پاؤں
اور ہتھیلی پہ بھی نقشِ کفِ پا رکھنا ہے - ہتھیلی پہ مَل کے لہو اس نے میرا
کہا سب سے دیکھو یہ رنگِ حنا ہے - وہ اپنے دل کا لہو ہے بہت عزیز ہمیں
جو اُس ہتھیلی پہ لُو دے اٹھے حنا کی طرح - مسافر کو آنگن کو پھولوں سے کیا
ہوا کی ہتھیلی پہ شبنم کہاں - یہ بھی پانی ہے مگر آنکھوں کا ایسا پانی
جو ہتھیلی سے رچی مہندی چھڑا کے لے جائے - اس صاف ہتھیلی کا قیامت ہے تڑاقا
چپٹی کی صدا گور کے مردوں کو جگاتی - مہندی ایسی رچ سکھی آج ہتھیلی تھام
لال لکیریں جب ملیں اُبھرے پی کا نام
محاورات
- چور ہتھیلی پہ جان لئے پھرتا ہے
- زہر کے ہاتھ میں لینے سے بے کھائے نہیں مرتا۔ زہر ہتھیلی پر رکھا ہو بے کھائے نہیں مرتا
- زہر ہتھیلی پر رکھا ہو بے کھائے نہیں مرتا
- سر ہاتھ پر رکھنا۔ سر ہتھیلی پر دھرنا یا رکھنا
- سر ہتھیلی پر رہنا
- سر ہتھیلی پر لئے بیٹھنا یا پھرنا۔ لینا یا ہونا
- سر ہتھیلی پر لیے پھرنا
- سرسوں ہتھیلی پر جمانا
- فلانی ہتھیلی پہ رکھ کر آنا
- کہیں ہتھیلی پر بھی سرسوں جمتی ہے