ہزار کے معنی

ہزار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ہَزار }

تفصیلات

١ - الف، دہ صد، دس سو کی مقدار 1000، سیر۔, m["(تف) ہر چند","ان گنت","بے حد","بے حساب","دس سو","دس سو ١٠٠٠","دہ صد","کتنا ہی"]

اسم

صفت عددی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : ہَزاروں[ہَزا + روں (و مجہول)]

ہزار کے معنی

١ - الف، دہ صد، دس سو کی مقدار 1000، سیر۔

"ایک تندرستی ہزار نعمت"۔

٢ - ہرچند، جتنا کچھ، جس قدر، کسی قدر، کیوں نہ، کتنا ہی۔

٣ - لاکھ، لاکھوں، ہزاروں۔

٤ - عندلیب۔

٥ - (اظہار کثرت کے واسطے) نہایت، بہت سی، ازحد، بہتیری)

ہزار کے مترادف

بلبل, الف

الف, بلبل, بُلبل, بہت, بہتیرا, بیش, بیشمار, بےحد, سَہسَر, صدہا, عدد, عندلیب, نہایت, کثیر, ہرچند

ہزار english meaning

however muchinnumerablemany

شاعری

  • دھو مُنھ ہزار پانی سے سو بار پڑھ درود
    تب نام لے تو اس چمنستان کے پھول کا
  • مارا نہ اپنے ہاتھ سے مجھ کو ہزار حیف
    کشتہ ہوں یار میں تو تیرے امتیاز کا
  • دل سے مرے لگا نہ ترا دل ہزار حیف
    یہ شیشہ ایک عمر سے مشتاق سنگ تھا
  • ایک دل کو ہزار داغ لگا!
    اندرونے میں جیسے باغ لگا
  • غفلت ہے اپنی عمر سے تم کو ہزار حیف
    یہ کارواں جاتے ہیں تم مستِ خواب ہو
  • شاخسانے ہزار نکلیں گے
    جو گیا اُس کی زلف کا اک تار
  • ہر قطعہ پر چمن کے ٹک گاڑ کر نظر کر
    بگڑیں ہزار شکلیں تب پھول یہ بنائے
  • دیکھیں ہیں راہ کس کی یارب کہ اختروں کی
    رہتی ہیں باز آنکھیں چنداں ہزار ہر شب
  • ساقی تو ایک بار تو توبہ مری تُڑا
    توبہ کروں جو پھر تو ہے توبہ ہزار بار
  • اس مجہلے کو سیر کروں کب تلک کہ ہے
    دست ہزار حسرت و دامان آرزو!

محاورات

  • آرام کی روکھی ہزار نعمت ہے
  • اس کے دینے کے ہزاروں ہاتھ ہیں
  • انی (١) کی ٹلی ہزار برس
  • انی (کی) ٹلی ہزار برس
  • ایک امیری ہزار عیبوں کو ڈھانکتی ہے
  • ایک اور دس (ایک سو / ہزار) کا فرق
  • ایک بات ہزار منھ
  • ایک بات ہزار منہ
  • ایک تندرستی (نہ) ہزار نعمت (ہے)
  • ایک جان کیا ہزار جان سے (شیدا) عاشق ہوا

Related Words of "ہزار":