آئین جہانبانی کے معنی
آئین جہانبانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + ای + نے + جَہاں + با + نی }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں ماخوذ اسم |آئی| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم |جہانبانی| بڑھانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٧ء کو "دنیائے تبسم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
آئین جہانبانی کے معنی
١ - حکمرانی کا ضابطہ، حکومت کرنے کا اصول۔
"موجودہ ہوم گورنمنٹ کا آئین جہانبانی جداگانہ ہے۔" (دنیائے تبسم، ١٩٣٧ء، ٩٣)