آب کاری کے معنی
آب کاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آب + کا + ری }
تفصیلات
iفارسی مرکب |آب کار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "مثنوی ہشت گلزار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["احتسابِ شراب و منشیات (یعنی انکی محصول کاری و انتظام)","تجارتِ شراب","کارخانہ شراب"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث )
آب کاری کے معنی
١ - آبکار کا پیشہ یا کام۔
ترساں رہے محتسب تو لرزاں قاضی ہر رند کو حکم آب کاری ہو جائے رجوع کریں: (١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٠، ٣:١٠)
٢ - منشیات کا محصول؛ نیز محصول لگانے اور وصول کرنے اور اس سے متعلق دیگر انتظامی امور کی دیکھ بھال اور نگرانی کا محکمہ (فرہنگ آصفیہ، 89:1)۔
سزا غیب نے مے سے نفرت کی دی ہے کہ واعظ ہے داروغۂ آب کاری (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢٨٠)
شاعری
- سزا غیب نے مے سے نفرت کی دی ہے
کہ واعظ ہے دروغہ آب کاری