دھن کے معنی
دھن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُھن }{ دَھن }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سےپ ہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٣٥ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(ندا) شاباش","بے چینی","خوش قسمت","دھان کا مخفف","دیکھئے: دھنو","سخت درد ہڈیوں میں","صاحب نصیب","مرکبات میں استعمال ہوتا ہے","واہ جی","واہ واہ"]
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
دھن کے معنی
"وہ اپنی دھن میں مگن جا رہا تھا کہ اندھیرے میں کسی سے ٹکڑا گیا۔" (١٩٨٤ء، کیمیا گر، ١٤٦)
"مغربی وضع اختیار کرنے کی جو دُھن لوگوں کو تھی اس کا مضحکہ ایک بڑے لطیف انداز میں بڑی نادر تشبیہہ میں اڑاتے ہیں۔" (١٩٧٥ء، محمود حسین، خطباتِ محمود، ٥٢)
"لیکن اس کی آواز میں کدارا کی دھن گونج رہی ہے۔" (١٩٨٦ء، فیضانِ فیض، ١٦)
"یہ دُھن پھر ابتدائی سر کی طرف ایک ایسے چڑھاؤ سے لوٹتی ہے جو تدریجاً |ہم آہنگی| پیدا کر دیتا ہے۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٣٨٦)
"دُھن۔" (١٩٦٧ء، آواز، ٥١٩)
دَھن سے ہو کب اونچا بندہ اے مالک میں تیرا بندہ (١٩٨٤ء، الحمد، ٢٣)
کہا سب نے مل کر کہ دھن تیرے بھاگ رہے گا، سدا قائم تیرا سہاگ (١٨٩٤ء، کافی، ٤٤٠)
"برج قوس مشرقی جس کو اہلِ ہند دہن (دھن) کہتے ہیں۔" (١٩٠٢ء، سیر افلاک، ٩٥)
"دھن، لعل جلالی سے نصف۔" (١٨٩٧ء، تاریخِ ہندوستان، ٦٢٤:٥)
"دھن: بکریوں اور بھیڑوں کا گَلہ۔" (١٩٧٨ء، سندھی نامہ، ٢٢٠)
"سب راجاؤں کو شکست دے کر ان کا دھن جیت لیا۔" (١٩٢٨ء، بھگوت گیتا اردو، ٩)
دھن کے مترادف
آرزو, خبط, سر, خیال, طرز, عادت, عشق, لت, سودا[2], لے, خرچ, زر, قسمت, دولت, دام[2], مال, متاع, مایا
آفریں, بخت, بلبے, جائداد, دولت, دُھ, زر, شکریہ, طالع, قسمت, گھبراہٹ, لچھمی, مال, مایا, محنت, مرحبا, مستعدی, مقدر, مویشی, نصیبا
دھن کے جملے اور مرکبات
دھن کا بندہ, دھن میں, دھن میں مست, دھن ابرو, دھن باز, دھن پت, دھن پتر, دھن جن, دھن دولت, دھن بھاگ
دھن english meaning
Agitation; longingardent desireardourpassion; ambition; inclinationpropensity; diligenceassiduityapplicationperseverance; racking pain in the bonesProperty (of any description)chattelssubstancewealthtreasuretunegood fortuneprosperitycrazefadairany absorbing thought or imageassuiditycattlefortunegun fire soundinclinationkeynoteleading noteluckperseverancepropensitypropertyriches
شاعری
- میں تو اپنی دھن میں چکرایا سا پھرتا ہوں
تم کو اپنی موج میں رہنا کیسا لگتا ہے! - میں تیری دھن میں رواں تھا مجھے پتہ نہ چلا
غبارِ راہ میں شامل غمِ زمانہ تھا - دل کے ہر ایک گوشے میں آگ سہ لگائے جا
مطرب آتشیں نوا ہاں اسی دھن میں گائے جا - پریم کے یوگ کا سادھن ہو جو کچھ سادھن ہو
ساتھ سکھیوں کے مہادیوں کا آرا دھن ہو - اکیلی رات کوں آکر انے ملناچ گھٹ کئے ہے
سیدھی ہو ہاشمی تجھ سوں جو کوئی دھن لڑکے آڑی ہے - تیرے وصل کا میں جو دیتا نہ آس
تو یک تل میں مرتی سو دھن بھر آساس - لوکا دھن شہ ایک وجود ہے بھوکٹ ہم منھ کوئی نہ بولو
کھول دیئوں گی بات سبھوں کی منجھ پیو کیرے جیبھ نہ کھولو - جو سنیا تیرے دھن سوں یک بچن
بھید پایا نسخہ اسرار کا - کدم راو آکھے زن دنہ آدھر؟
کہ دھن پات سن بات یک چت دھر - کس دھن میں یہ کوہکن نے تیشہ باندھا
سرپھوڑ کے خو موت کا آگا باندھا
محاورات
- کوئی نہ پوچھے بات میرا دھن سہاگن نام
- آبرو گرہ میں باندھ رکھنا یا باندھنا
- آس باندھنا (یا رکھنا یا لگنا)
- آشیاں بنانا(یا باندھنا)
- آشیاں یا آشیانہ بنانا باندھنا۔ چھانا۔ کرنا یا لگانا
- آنسوؤں کا تار باندھنا (متعدی) بندھنا
- آنسوؤں کا تار بندھنا
- آنسوؤں کی جھڑی باندھنا۔ لگانا
- آنسوؤں کی جھڑی بندھنا۔ لگنا
- آنکھ میں پٹی باندھنا