آجرانہ
{ آ + جِرا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل بنا اور پھر فارسی قاعدہ کے تحت اس کے ساتھ |انہ| بطور لاحقۂ وصفی لگانے سے |آجرانہ| بنا اور بطور اسم صفت مستعمل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٥٩ء میں "وادی سندھ کی تہذیب" میں مستعمل ملتا ہے۔
["اجر "," آجِر "," آجِرانَہ"]
اسم
صفت نسبتی
آجرانہ کے معنی
١ - آجِر سے متعلق۔
"البتہ ہو سکتا ہے کہ یہاں کا |آجرانہ| نظام بھی انھیں اصولوں پر مبنی رہا ہو جو سمیر کے مذہبی نظام میں رائج تھا۔" (١٩٥٩ء، وادی سندھ کی تہذیب، ٤٥)
مترادف
مالکانہ