آرزو بھرا کے معنی

آرزو بھرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آر + زُو + بَھرا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |آرزو| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |بھرا| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء میں "ریاض شمیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

آرزو بھرا کے معنی

١ - جو دل میں ارمان نکلنے کی امنگیں لے کر اٹھ گیا ہو، ناشاد و نامراد۔

 آئی ہے خاک جادۂ ہستی سے بوے گل کس آرزو بھرے کی تمنا نکل گئی (کلیات فانی، ١٩٤١ء، ٢١٣)

٢ - جس مرنے والے سے بہت سے ارمان وابستہ ہوں۔

 میر نوشاہ تیری جرات و ہمت کے نثار میرے ارمان بھرے میں تری صورت کے نثار (ریاض شمیم، ١٩١٢ء، ١٢٩)