آسمانی کے معنی

آسمانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آس + ما + نی }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |آسیا| سے تخفیف |آس| کے ساتھ |مان| بطور لاحقۂ مانند لگانے سے |آسمان| بنا اور پھر فارسی قاعدہ کے مطابق |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |آسمانی| بنا جوکہ بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آسمان کا","آسمان کی طرف منسوب","آسمان کے رنگ کا","از غیبی","امبر کا","ایک قسم کی آتشبازی","ایکا ایکی","مثل آسمان","نشہ آور","ہلکا نیلا"]

آسیا آسْمان آسْمانی

اسم

صفت نسبتی ( مذکر )

آسمانی کے معنی

١ - آسمان سے منسوب۔ آسمان کا، جو آسمان پر ہو۔

"چھت میں عجب عجب شکلیں چمکتی دمکتی لگی ہیں جو بہت کچھ آسمانی جرموں سے ملتی جلتی ہیں۔" (١٩١٥ء، پیاری دنیا، سجاد حسین، ٧)

٢ - نیلگوں، آسمان کے رنگ سے مشابہ، نیلا۔

"آسمانی اور زرد روشنیوں کے اتحاد سے سفید روشنی حاصل ہوتی ہے۔" (١٩٥٧ء، سائنس سب کے لیے، ٢٤٧)

٣ - خدائی، الٰہی، روحانی۔

"حضرت عیسٰی علیہ السلام نے اس کے لیے آسمانی بادشاہی کی اصطلاح قائم فرمائی ہے۔" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٤، ٨١٩)

٤ - ہوائی، فضائی۔

"صحن میں آتش بازی گڑی، انار، پھلجڑی . آسمانی گولے . وغیرہ بنے ہوئے ہیں۔" (١٨٨٥ء، بزم آخر، ٥٤)

٥ - ناگہانی، ازغیبی، خدائی۔

 وہ چشم قہر قہر آسمانی کا نمونہ ہے نگہ اس کی بلائے ناگہانی کا نمونہ ہے (١٨٤٩ء، کلیات ظفر، ١٧٤:٢)

٦ - آسمان سے اتراہوا، خدا کی طرف سے نازل ہونے والا (وحی کے طور پر)۔

"ہم سب کتب آسمانی کو مانتے ہیں۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٧:١)

٧ - [ قدیم ] بلندی، سرفرازی۔

 عنایت کیا آسمانی مجھے بچن کی دیا درفشانی مجھے (١٦٥٧ء، گلشن عشق، نصرتی، ٨)

آسمانی کے مترادف

نیلا

آکاسی, اتفاقیہ, اچانک, اوپری, بالائی, بلندی, بھنگ, رفعت, سماوی, شراب, فلکی, ناگہانی, نیلا, نیلگوں

آسمانی کے جملے اور مرکبات

آسمانی آگ, آسمانی باپ, آسمانی بلا, آسمانی تیر, آسمانی رنگ, آسمانی زبان, آسمانی کتاب, آسمانی گرد, آسمانی گولا

آسمانی english meaning

Heavenlycelestial; from heavendivine; sky-colouredazurecerulean; unexpectedsuddenCelestialheavenly divineunexpected

شاعری

  • خاک ہوجائے گی زمیں اک دن
    آسمانوں کی آسمانی میں
  • کرن پھل چان جو بھر تارے موتی سوسنبل تارے
    جو چاند آسمانی رنگ چزیاں سوگندن برن والاں کے
  • عنایت کیا آسمانی مجھے
    بچن کی دیا درفشانی مجھے
  • لری جو آنکھ اوس خورشید روے تو مجھے انشا
    ہوئی اک آسمانی آگ سی محسوس شیشہ میں
  • شہیدی کشتہ ہوں ان صاحبوں کی قدردانی کا
    سمجھتے ہیں کتاب آسمانی میرے دیواں کو
  • بتوں آفات ارضی ہو بلاے آسمانی ہو
    خد اکا قہر بے حد ہو عذاب ناگہانی ہو
  • جان کی خیر ہے نہ مال کی خیر
    عشق آفات آسمانی ہے
  • برنگ اصل کب پر تو اٹھانے سے ہوا کوئی
    دلیل اس پر یہی ہے آب کا رنگ آسمانی ہے
  • مکمل کیوں نہ ہو دورہ بروج آسمانی کا
    ازل سے مہر ہے بارہ اماموں کا تولائی
  • دیکھ جانے دے پہن مت آسمانی چوڑیاں
    بالۂ مہ پر ستم ڈھائیگی خانی چوڑیاں

محاورات

  • آسمانی بلا گرنا
  • آسمانی پلانا
  • آسمانی گولا پڑنا
  • سکھار دکھار آسمانی فرمانی ہیں

Related Words of "آسمانی":