آشتی کے معنی

آشتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آش + تی }

تفصیلات

iیہ اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور اردو میں اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ربط ضبط","میل جول","میل ملاپ","میل ملاپ ۔ دوستی ۔لاگ ۔ لگاوٹ"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جمع : آشْتِیاں[آش + تِیاں]
  • جمع غیر ندائی : آشْتِیوں[آش + تِیوں (و مجہول)]

آشتی کے معنی

١ - صلح، امن، سلامتی، جنگ اور لڑائی کی ضد۔

"اہل وطن صلح و آشتی کے ساتھ رہنے سہنے لگیں۔" (١٩٤٧ء، ادبی تبصرے، ٥٤)

٢ - دوستی، میل ملاپ۔

"آپس میں زیادہ ہمدردی اور آشتی ہو جائے گی۔" (١٩٤٧ء، ادبی تبصرے، ١٤)

٣ - (گفتگو یا برتاؤ میں نرمی)، دل جوئی، رواداری۔

"غصے کی بات کا جواب نرمی اور آشتی سے دینے کا یہ لازمی نتیجہ ہے کہ نرمی کا جواب ہمیشہ غصے کو فرو کر دیتا ہے۔" (١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢٩٧)

آشتی کے مترادف

اتفاق

اتفاق, امان, امن, جِلا, دوستی, سکون, صفائی, صلح, محبت

آشتی english meaning

Peaceconcordreconciliationagreementaccommodationconvention; amourintrigueaccordharmonypeace

شاعری

  • قصہ نہیں سُنا کیا یوسف ہی کا جو تو نے
    اب بھائیوں سے چندے تو گرگ آشتی کر
  • جنون عشق جو مجھ سے نہ دشمنی کرتا
    کبھی تو ہاتھ گریباں سے آشتی کرتا
  • اپنوں سے آشتی ہے نہ پر خاش غیرسے
    ہم صلح و جنگ میں نہیں رکھتے ریا سے ربط

محاورات

  • روز جنگ جنگ روز آشتی آشتی

Related Words of "آشتی":