آشرم کے معنی

آشرم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آش + رَم }

تفصیلات

iیہ اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور اردو زبان میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی ماخوذ ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٢ء میں "مضامین سلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برہمن کی زندگی کا ایک حصّہ یہ چار ہیں","پاٹھ شالا","جھونپڑی جو کسی خوشی کے موقعہ پر بنائی جائے","دان پرستھ اور سنیاسی یا بھگشو","دورِ حیات","دورِ عمر","رشیوں اور سادھوئوں کے رہنے کی جگہ","سادھوں رشیوں وغیرہ کے رہنے کی جگہ","مکان رہنے کی جگہ","کُٹّی ۔ مَٹھ ۔ مکان"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : آشْرَموں[آش + رَموں (و مجہول)]

آشرم کے معنی

١ - رشی منی اور سنیاسیوں کے رہنے کی جگہ جہاں ان کے سیوکوں، داسیوں اور چیلوں کے رہنے کے لیے بھی گنجائش ہو، مٹھ، کٹی، استھان، خانقاہ۔ (یوگ واششٹ، 32)

"بیوہ عورتوں کے لیے آشرم کھولنے . کے متعلق . تقریریں ہوتی ہیں۔" (١٩١٢ء، مضامین سلیم، ١٤٦:١)

٢ - رفاہی قیام گاہیں : لاوارثوں، یتیموں اور بیواؤں کو پناہ دینے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے بنائی ہوئی جگہ، طالب علموں کے مذہبی تعلیم پانے اور رہنے کا مکان، مذہبی کارکنوں کے رہنے کا مقام۔

"گرھست آشرم کی کل ذمہ داریاں نہایت معنی خیز طریقوں میں تکمیل ہونے کی آشا ہو سکتی ہے۔" (١٩٣٣ء، گیتا امرت، ٣٥)

٣ - انسان کی زندگی کے چار آشرم (مدارج) میں سے ہر ایک، (1) پر ھما چرج یعنی تجرد و تحصیل علوم کا زمانہ، (2) گرہستھ یعنی کسب معاش کا زمانہ، (3) بان پرستھ یعنی حصول تزکیہ روحانی و مشاہدات و تجربات کی تکمیل کا زمانہ، (4) سنیاس یعنی خدمت ابنائے جنس کرنے کا زمانہ۔

آشرم english meaning

Aboderesidence; the abode of a hermitor of a religious student; hermitage; collegeschool; a class of religious orderbrave menheroesHindu hermitage

Related Words of "آشرم":