آلودگی کے معنی
آلودگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + لُو + دَگی }
تفصیلات
iفارسی زبان میں مصدر |آلودن| سے علامت مصدر |ن| گرا کر |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |آلودگی| بنا۔ اردو میں اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آلودگئِ فسق و فجور","از آلودن","پاپی پَن","پھنسا ہوا","گرفتاری بلا و رنج + جھگڑا","گندگی (فارسی \"آلودن\" سے اسمِ کیفیت)","لِتھڑا ہوا","نجاست ۔ ناپاکی ۔ غلاظت"]
آلودن آلُودَگی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : آلُودَگِیاں[آ + لُو + دَگِیاں]
- جمع غیر ندائی : آلُودَگِیوں[آ + لُو + دَگِیوں (واؤ مجہول)]
آلودگی کے معنی
١ - گندگی، نجاست، آلائش۔
کرتا ہے دولت کو ہر آلودگی سے پاک و صاف منعموں کو مال و دولت کا بناتا ہے امیں (١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، اقبال، ٢٢٥)
آلودگی english meaning
contaminationdefilementpolluted ness; pollution; foulnessimpurityfondnessmutatis mutandis vice versanastinesspollutiontaintUncleanliness
شاعری
- ہے جلوہ گر وہ ہم میں پر آلودگی سے دور
جس طرح عکس آب میں ہو ماہتاب کا - کمال دہر میں آلودگی بچاتی ہے
کہ محتسب سے بھی بسمل بط شراب نہ ہو - آلودگی سے دامنِ عشاق پاک ہے
یہ دلق وہ نہیں کہ جسے دست و شو کریں - آلودگی جریمہ سے پاک
جوں رح قدس تمام ادراک