غار کے معنی

غار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ غار }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے، اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["نیچے جانا","بڑا سوراخ پہاڑ میں","پہاڑ کی کھوہ","جنگلی جانوروں کا سوراخ","زخم کاری","منہ کا اندر کا حصّہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : غاریں[غا + ریں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : غاروں[غا + روں (واؤ مجہول)]

غار کے معنی

١ - گڑھا، زمین کا کھوکھلا حصّہ، کھوکھلی جگہ۔

"خوفناک کھنڈرات کا اک سلسلہ واقع ہے جس میں گہری غاریں ہیں۔" (١٩٨٧ء، صحیفہ، جولائی، ستمبر، ٦٢)

٢ - پہاڑوں یا ان کے دامن کا وہ خلا جو طبیعی عوامل کے سبب واقع ہو جاتا ہے، کھوہ، گپھا۔

"سر چھپانے کے لیے غار یا گھر، برق و باراں سے حفاظت کے لیے ٹھکانا۔" (١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٤٦)

٣ - [ استعارۃ ] گہرا زخم، گھاؤ (پڑ جانا، کے ساتھ)۔

"کپڑا بھگو کر باندھا مگر خون بند نہ ہوا، باپ نے آکر دیکھا آدھ انگل غار پڑا ہوا تھا۔" (١٨٩٥ء، حیات صالحہ، ٢٥)

٤ - پہاڑوں اور جنگلوں میں پیدا ہونیوالا ایک درخت، اس کے پتے خوشبو دار ہوتے ہیں اس کی چھال، پتے اور پھل دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، اس کے پھل کو |حب الغار| کہتے ہیں۔

"غار کے پھلوں کو کچل کر پانی میں جوش دیتے ہیں اور پھر چھوڑ دیتے ہیں۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ١٤٨:٥)

غار کے مترادف

کچھار, گھر, سوراخ, کھوہ, گڑھا

بِل, بڈھا, بھٹ, جُبّ, جھیرا, زخم, سوراخ, شگاف, غَوَرَ, گُپھا, گڑھا, گھاؤ, مغاک, موکھا, کھوہ, کھڈ, کُھڈ, کھڈا, کہف

غار کے جملے اور مرکبات

غار حرا, غارثور

غار english meaning

A cavecavernpitholeden or lair (of a wild beast); a grotto; a hollowlow or depressed land or ground (where water lies); a deep gash or woundcavedenlair

شاعری

  • سرشتِ آدمِ خاکی، ذرا نہیں بدلی!
    فلک پہ پہنچا مگر، غار ہی میں رہتا تھا
  • خندق بے بدل وہ عجب غار ہے
    کہ بھئیں کے بھون کا مگر ٹھار ہے
  • پھر نہ میدان بھی برابر تھا
    ہر قدم ایک غار و چقر تھا
  • لنبا قد لنبی ناک چوڑے بلاخ
    ویسے غار کے ناد لبداں فراخ
  • چلیا جائے یکیلاقدیکے کنار
    اچھے دشت ویراں اگر کوہ غار
  • یہ ولادت میمنت گستر مبارک ہو تمھیں
    شاد ہو اب گل بداماں ہوگئے اے یار غار

محاورات

  • توا نہ تغاری کاہے کی بھٹیاری۔ توا نہ کونڈا نہ چلو ماری۔ کہے نار میں ہوں بھٹیاری
  • توے کی تیری (تغار۔ تغاری ۔ گھئی یا) ہاتھ کی میری
  • دست غارت دراز کرنا
  • دنیا سے غارت ہو یا نام اڑے
  • غار و مغاک برابر کرنا
  • غارت کرنا
  • غارت ہونا
  • غارت ہونا (یا جانا)

Related Words of "غار":