آناً فاناً کے معنی

آناً فاناً کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + نَن + فا + نَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |آن| کے ساتھ لاحقہ تمیز |اً| لگانے سے |آناً| بنا اور اس کی تکرار کے درمیان حرف عطف |ف| لگانے سے مرکب |آناً فاناً| بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آن کی آن میں","اسی وقت","اک دم","بہت جلد","پل بھر میں","جھٹ پٹ","دم بدم","دم بھر میں","یک بیک","یکا یک"]

اسم

متعلق فعل

آناً فاناً کے معنی

١ - آن کی آن میں، دم بھر میں۔

"آناً فاناً پانی ایک ہوا اور فرعون مع اپنے لشکر کے دریا میں غرق ہو گیا۔" (قرآنی قصے، خیری، ١٩٣٤ء، ١٣٠)

٢ - ہرآن، ہر لمحہ، دم بدم (اس معنی میں فاناً (ممدود) مستعمل ہے)۔

"زمانہ آناً فاناً رنگ بدل رہا تھا۔" (حالی، مقالات حالی، ١٩١٤ء، ١٧٤:٢)

آناً فاناً english meaning

every momentconstantlyincessantlycomfortingenjoyment of calmnessEvery momentfosteringimmediately