آنکھ کا تارا کے معنی
آنکھ کا تارا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آنْکھ (ن مغنونہ) + کا + تا + را }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |آنکھ| کے ساتھ اردو حرف اضافت |کا| لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |تارا| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء میں "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : آنْکھ کے تارے[آنکھ (ن غنہ) + کے + تا + رے]
- جمع : آنْکھوں کے تارے[آں + کھوں (و مجہول) + کے + تا + رے]
- جمع غیر ندائی : آنْکھوں کے تاروں[آں + کھوں (و مجہول) + کے + تا + روں (و مجہول)]
آنکھ کا تارا کے معنی
١ - وہ چمکتا ہوا نقطہ جو آنکھ کی پتلی کے وسط میں ہوتا ہے، (گاہے) آنکھ کی پتلی۔
نور عین اللہ ہے ارض و سما میں ضوفشاں آنکھ کا تارا زمیں پر ہے فلک پر آفتاب (مجموعہ سلام، نسیم، ١٩٣٣ء، ١٣)
٢ - بہت پیارا، بہت عزیز؛ اولاد؛ محبوب۔
"آنکھ کا تارا گھر کا اجیالا اللہ آمین کا ایک لڑکا۔" (رسوا، خورشید بہو، ١٩٣١ء، ٨)