آنکھ کا پردہ کے معنی

آنکھ کا پردہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آنْکھ (ن مغنونہ) + کا + پَر + دَہ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |آنکھ| کے ساتھ اردو حرف اضافت |کا| لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم |پردہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٠ء میں "دیوان مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : آنْکھ کے پَرْدے[آنْکھ (ن مغنونہ) + کے + پَر + دے]
  • جمع : آنْکھوں کے پَرْدے[آں + کھوں (و مجہول) + کے پَر + دے]
  • جمع غیر ندائی : آنْکھوں کے پَرْدوں[آں + کھوں (و مجہول) + کے + پَر + دوں (و مجہول)]

آنکھ کا پردہ کے معنی

١ - پتلی کے اندر کی سات تہ بند جھلیوں میں سے ہر ایک۔

 مردم کی بصارت بھی عدم کو ہوئی راہی وہ رات تھی یا آنکھ کے پردوں کی سیاہی (مرثیہ سپہر (رستم علی خاں) ١٩٣٦ء، ٢)

٢ - دیکھنے سے مانع، حجاب، اوٹ، آڑ۔

 بس ایک عذر مشیت تھا بے نقابی میں فقط اک آنکھ کا پردہ تھا بے حجابی میں (شمیم، ریاض شمیم، ١٩١٢ء، ٢٤:٦)

٣ - حیا و شرم۔

 اس گھرانے سے جو مختص تھا وہ شیوہ نہ گیا کھل گئے بال مگر آنکھ کا پردہ نہ گیا (مراثی نسیم، ١٩٥٣ء، ٧١:٣)