آڈیٹوریم کے معنی
آڈیٹوریم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + ڈی + ٹو (واؤ مجہول) + رِیَم }
تفصیلات
iیہ لفظ انگریزی زبان کے فعل |آڈٹ| سے اسم مشتق ہے اور اردو میں اسم ظرف مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٣ء، میں روزنامہ "جنگ" کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔ انگریزی میں Auditorium ہے۔
["آڈِٹ "," آڈِیٹورِیَم"]
اسم
اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : آڈِیٹورِیَمْز[آ + ڈی + ٹو (و مجہول) + رِیَمْز]
آڈیٹوریم کے معنی
١ - وہ عمارت جو مختلف قسم کے ادبی یا تہذیبی اجتماعات کے لیے مخصوص ہو، سماعت گاہ۔
"ایک ورائٹی پروگرام ١٩ مارچ کو شام کو ٦ بجے آدم جی آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔" (١٩٧٣ء، روزنامہ "جنگ" کراچی، ١٢ مارچ، ٥)
آڈیٹوریم english meaning
["auditorium"]