آگا کے معنی

آگا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + گا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ|آگر| ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں |آگا| مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٤ء میں "معراج نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اگلا حصہ","اندام نہانی","جسم کا اگلا حصّہ","جسم کا اگلا حصہّ","عضوِ مخصوص","مکان کے آگے کھلی جگہ","مکان کے آگے کھُلی جگہ","ہر شے کا اگلا حصّہ"]

آگر آگا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : آگے[آ + گے]
  • جمع : آگے[آ + گے]
  • جمع غیر ندائی : آگوں[آ + گوں (واؤ مجہول)]

آگا کے معنی

١ - لشکر کا وہ حصہ جو سامنے ہو، فوج کا مہرا، مقدمۃ الجیش۔

"ہاتھیوں کی ہتھیائی سے آگا ہماری فوج کا پیچھے ہٹا۔" (١٩٠٦ء، مخزن، اکتوبر، ٤٥)

٢ - جسم کا اگلا یا سامنے کا رخ، ماتھا چہرہ اور سینہ وغیرہ۔

"یہ کیا بدلحاظی ہے دیکھو آگے سے دلائی سنبھالو" (١٨٩١ء، امیراللغات، ١٥٩:١)

٣ - اگاڑی، وہ رسی جو جانور کے گلے یا اگلے پاؤں میں ڈال کر میخوں سے باندھے ہیں۔

 ویا باندھ ایسی جاپر اس کا آگا گزر جس جا نہ ہو ہرگز ہوا کا (١٧٩٥ء، فرسنامہ رنگین، ١٤)

٤ - وہ جگہ جو سامنے کے رخ ہو۔

"کسی کی طرف تھوکنا . آگا دیکھ کر نہ چلنا . ننگے بدن رہنا، ان باتوں سے (اماں جان) روکتی رہتی تھیں۔" (١٨٧٤ء، مجالس النساء، ٣٠:٢)

٥ - جسم کے اگلے رخ کے اعضا جن کا چھپانا ضروری ہے، خصوصاً شرمگاہ (بیشتر پیچھا کے ساتھ مستعمل ہے)۔

"ننگے گلے، ننگے پیٹ، پرانے دھرانے دوپٹے سے آگا پیچھا ڈھانک لیتی تھی۔" (١٩٣٣ء، فراق، مضامین، ٥٤)

٦ - پوشاک کا وہ حصّہ جس سے جسم کا اگلا رخ ڈھکے۔

"درزی پہلے آگا پیچھا کلیاں چو بغلے آستینیں ہر ایک چیز کا اندازہ کر لیتا ہے تب قطع کرتا ہے۔" (١٩٠٨ء، الحقوق و الفرائض (تاریخ نثر اردو، ١٩٦:١))

٧ - قدیم وضع کی ایک پگڑی کا چھجا، پیشانی سے آگے بڑھا ہوا حصہ۔

 رکھ آیا ہے اک ناند کا جیسے کہ کنارا تم دیکھیو زاہد کی ذرا پگڑی کا آگا (١٨٢٤ء، کلیات مصحفی، مجلس ترقی ادب، ٨٧)

٨ - مستقبل، آنے والا وقت

"سرکار کا پیچھا بڑی بیگم سے اور بڑی بیگم کا آگا سرکار سے کٹ گیا اور علیحدگی مکمل ہوئی۔" (١٩٦٥ء، چار ناولٹ، ١٨)

٩ - ماضی، گزرا ہوا وقت، اگلا۔ (پلیٹس)

١٠ - آغاز، جیسے : اس کام کا آگا بھاری ہے جہاں یہ قابو میں آیا سمجھو کہ بیڑا پار ہوا۔ (ماخوذ : پلیٹس)

١١ - حملہ۔ (پلیٹس)

آگا کے مترادف

پیشانی, سامنا, مستقبل, اگاڑی

اگاڑو, اگاڑی, اگواڑا, اگواڑہ, اگواڑی, پیش, چھاتی, چہرہ, رخ, سامنا, سینہ, فرنٹ, مستک, مُہرا, مہرہ

آگا english meaning

Frontfore-part; foreheadadvanced guardAppraised ofawarecollecting and hoarding up grain etc. in expectation of its becoming dearfore-rank fore- headinformed acquainted withintelligentprowThe forepartthe front of a housethe front of a turbanthe vanvisage

شاعری

  • منج سر تو بازی عشق کی آکر کھڑی ہے دیکھنا
    کیوں ہوکر آگا عاقبت دل میں بڑا بھگلاٹ ہے
  • سج پہ ہو آگا زیادہ کج نہ ہو
    پاجیوں کی طرح تیری سج نہ ہو
  • کس دھن میں یہ کوہکن نے تیشہ باندھا
    سرپھوڑ کے خو موت کا آگا باندھا
  • پیچھے سے تو دامن کے تئیں خار نے کھینچا
    اور سرو کھڑ اہوکے لگا روکنے آگا
  • رکھے مال تھے کھود کر درز میں
    بہنگام یسو کام آگا کسدھیں
  • جم بہار عمر تج ہے پھر کہ آگا باغ میں
    چتر پھل کا کھلک رنگین مرغ خوشخواں غم نہ کھا
  • صدقے نبی اے عبدلاتجھ عشق کے دریا میں دل
    ڈُبکی تو کھایا ہے نِکل کاں کان تجھے آگا دیکھنا
  • آگا بھی کُھل رہا ہے ، پیچھا بھی کُھل رہا ہے
    یوں یوں بھی واہ وا ہے اور تُوں بھی واہ وا ہے
    (نظیر اکبر آبادی)

محاورات

  • آگا بھاری ہونا
  • آگا پیچھا دیکھنا یا سوچنا
  • آگا پیچھا سوچنا
  • آگا پیچھا کرنا
  • آگا تاگا لینا
  • آگا دیکھا نہ پیچھا
  • آگاہ بھاری ہونا
  • آگاہ کر دینا یا کرنا
  • حال سے آگاہ ہونا
  • راز ‌سے ‌آگاہ ‌ہونا

Related Words of "آگا":