آہنی کے معنی

آہنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ہَنی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |آہن| کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |آہنی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٤٥ء میں "قصۂ بے نظیر| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["فولاد ساختہ","فولادی شے","لوہے کی چیز جیسے آہنی جہاز\u2018 آہنی پل\u2018 آہنی سڑک","لوہے سے بنا ہوا","لوہے کا","لوہے کا بنا ہوا","لوہے کی بنی ہوئی","لوہے کی چیز جیسے آہنی جہاز\u2018 آہنی پل\u2018 آہنی سڑک"]

آہن آہَنِی

اسم

صفت نسبتی

آہنی کے معنی

١ - آہن سے منسوب، لوہے یا فولاد سے بنی ہوئی چیز۔

"دو پنجرے آہنی لٹکتے ہیں اور ان دونوں میں دو آدمی قید ہیں۔" (١٨٠٢ء، باغ و بہار، ١٢٢)

٢ - مضبوط، مستحکم، سخت، پتھر یا لوہے کی طرح۔

"چھوت چھات کی آہنی زنجیروں سے دونوں کے تعلقات آزاد تھے۔" (١٩٤٥ء، شہید مغرب، ٥٣)

آہنی کے جملے اور مرکبات

آہنی چھاپہ, آہنی دل, آہنی جان, آہنی جگر, آہنی پردہ, آہنی پیکر

آہنی english meaning

of ironmade of ironmade by iron

شاعری

  • برف پر تیرتے روشنی کے بدن چلتی گھڑیوں کی دو سوئیوں کی طرح
    دائرے میں صداگھومنے کے لیے آہنی محوروں میں جڑے جائیں گے
  • ترنگ راؤ جس آہنی سم اہے
    جسے دم سو نصرت کی پرچم اہے
  • اتھاہت میں اس آہنی گرز ایک
    نہ اوگرز تھا بلکہ البرز ایک
  • عالم اسباب ہے یا آہنی کڑیوں کا ڈھیر
    ڈھونڈیے لیکن سرا ملتا نہیں زنجیر کا
  • رہے ہر تیس دن مژکاں کے سنمکھ
    کلیجا آہنی ہے آرسی کا
  • بالا قد وکلفت و تنومند و خیرہ سر
    روئیں تن و سیاہ دروں ، آہنی کمر
  • نالے سے میرے کوہ بھی ہووے تو گل سکے
    پر آہنی دلی سے تری کچھ نہ چل سکے
  • جسے نعل زر آہنی سم اہے
    جسے دم سو نصرت کوں پرچم اہے
  • کاندھے پہ آہنی تھی کماں ریشمی کمند
    گرد اسپر کا وہ کہ چھپائے مع سمند
  • فنا کے آہنی وحشت اثر قدموں کی آہٹ ہے
    دھوئیں کی بدلیاں ہیں گولیوں کی سنسناہٹ ہے

محاورات

  • زبان گوشتین است تیغ آہنی
  • نرود ‌میخ ‌آہنی ‌درسنگ

Related Words of "آہنی":