آہنی سڑک کے معنی

آہنی سڑک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ہَنی + سَڑَک }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |آہن| کے ساتھ |ی| لاحقہ نسبت لگنے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |سڑک| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٢ء میں "غالب کا روزنامچہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آہَنی سَڑَکیں[آ + ہَنی + سَڑَکیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : آہَنی سَڑَکوں[آ + ہَنی + سَڑَکوں (و مجہول)]

آہنی سڑک کے معنی

١ - لوہے کی پٹری جس پر ریل گاڑی یا ٹرام دوڑتی ہے، ریلوے لائن، ٹراموے لائن۔

"یہاں دو سڑکیں دوڑتی ہیں، ایک ٹھنڈی سڑک اور ایک آہنی سڑک۔" (غالب کا روزنامچہ، ١٩٢٢ء، ١٩)