آہوے زرنگار کے معنی
آہوے زرنگار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + ہُو + اے + زَر + نِگار }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |آہو| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد فارسی ترکیب |زرنگار| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٣ء میں پریم چند کی کتاب "میرے بہترین افسانے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
آہوے زرنگار کے معنی
١ - [ لفظا ] سنہرا ہرن، (مراداً) وہ خوبصورت ہرن جس پر فریفتہ ہو کر سیتا جی نے رام چندر جی سے اس کے شکار کی استدعا کی تھی، ہر دل پسند چیز۔
"یہ خوبصورت گھوڑا آگے چل کر اس خاندان کے حق میں آہوئے زرنگار ثابت ہوا۔" (میرے بہترین افسانے، پریم چند، ١٩٣٣ء، ٨٥)