ابجد آموز

{ اَب + جَد + آ + موز(و مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ |ابجد| اور فارسی زبان کے مصدر |آموختن| سے فعل امر |آموز| سے مرکب ہے۔ |آموز| ترکیب میں لاحقۂ فاعلی کے طور پر استعمال ہوا ہے اردو میں ١٨٩٤ء کو "سجاد رائے پوری (ق)" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

ابجد آموز کے معنی

١ - ا ب ت سیکھنے والا، ابتدائی درجے کا طالب علم، مکتب کا مبتدی۔

 ذکر کیا ہے جن و انساں کا کہ ہیں قدسی بھی ابجد آموز دبستان در علم بنی (١٨٩٤ء سجاد راش پوری (ق)، ٤)