کم استعداد کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Kam-Ista'daad meanings and details
کم استعداد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَم + اِس + تِع (کسرہ ت مجہول) + داد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے بعد عربی سے ماخوذ اسم |استعداد| لانے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو"فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
کم استعداد کے معنی
١ - معمولی قابلیت رکھنے والا، کم پڑھا لکھا، کم علم۔
"بعض فقرے کم استعداد ہندوستانیوں کے کانوں کو نئے معلوم ہوں تو وہ جانیں، یہ علم کی کم رواحی کا سبب ہے۔" (١٩٨٨ء، نگار، کراچی، فروری، ٦١)