ابر گوہر بار

{ اَب + رے + گَو (و لین) + ہَر + بار }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ |اَبْر| کے ساتھ اسم جامد |گُہَر| یا |گَوہَر| اور |باریدن| مصدر سے فعل امر |بار| لگایا گیا ہے۔ |بار| اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ابر گوہر بار کے معنی

١ - موتی لٹانے، یعنی برس کر خوشحال، مالا مال کر دینے والی گھٹا؛ ابر نیساں۔

 جوش معنی سے ہے سیراب اکبر اپنا ملک دل لوٹتا ہوں دولتیں اس ابر گوہر بار سے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٦٩:٤)