ابوتراب کے معنی
ابوتراب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَبُو + تُراب }
تفصیلات
iعربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ |ابو| کے ساتھ |تراب| بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
ابوتراب کے معنی
١ - حضرت علی کی کنیت جنھیں ایک بار زمین مسجد پر محو خواب ہونے کی حالت میں خاک آلودہ دیکھ کر حضرت محمدۖ نے اس نام سے پکارا تھا۔
مردہ تھی روح قوت حس محو خواب تھی بغض ابوتراب سے مٹی خراب تھی (١٩٣٦ء، مراثی نسیم، ١٢٥)