ابھرنا کے معنی
ابھرنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اُبَھرْ + نا }
تفصیلات
i|ابھارنا| سے فعل لازم ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "داستانِ امیر حمزہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آسودہ حال ہونا","آمادہ ہونا","اُونچا ہونا","بیماری سے افاقہ پانا","جوانی کے آثار ظاہر ہونا","راغب ہونا","ظاہر ہونا","غرور کرنا","نمودار ہونا","ہلکا ہونا"]
اُبھار اُبھارنا اُبھَرنا
اسم
فعل لازم
ابھرنا کے معنی
"آنحضرتۖ کی پشت پر جو مہر نبوت تھی، ابھری ہوئی تھی"۔ (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٣٧٩:٢)
قلہء کوہ جو ابھرا ہے تو اک شان کے ساتھ کھڈ جو گہرائی میں اترا ہے تو اک آن کے ساتھ (١٩٠٦ء، کلام نیرنگ، ٤٠)
"اس میں شعوری تنقید کا مادہ ابھرتا ہے۔" (١٩٣٧ء، تعلیمی خطبات، ٤٢)
دلیل صبح روشن ہے ستاروں کی تنک تابی افق سے آفتاب ابھرا گیا دور گراں خوابی (١٩٢٤ء، بانگ درا، ٣٠٣)
محیط عشق سے حاصل تلک اللہ پہنچاوے بٹھائے دیتی ہے تہ کو قضا جوں جوں ابھرتے ہیں ابھرنے دیتی نہ یاد شراب پھر مجھ کو شراب چھوڑ کے غرق شراب ہو جاتا (١٨٣٢ء، دیوان رند، ٩٢:١)(١٩٤٦ء، جلیل (مانک پوری)، روح سخن، ٨)
یہ عذر میں نہیں سنتا کہ قد ہے چھوٹا سا اڑاؤ تیغ سے گردن ذرا ابھر کے سہی (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ١٦٥)
"راستے میں ہوا جو چلی تو چوٹ نے رنگ دکھایا ابھری اور ان کو بہت ہی پریشان کیا۔" (١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ٢٧:١)
"یہ خیال ان کو پنپنے یا ابھرنے نہیں دیتا۔" (١٨٩٩ء رویاے صادقہ، ٦٩)
حضرت داغ جہاں بیٹھ گئے بیٹھ گئے اور ہوں گے تری محفل سے ابھرنے والے (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٢٥٤)
داغ دل، داغ جگر نقش جفا، نقش وفا نہ مٹائے سے مٹیں گے یہ ابھرنے والے (١٩٠٥ء، داغ، انتخاب، ١٨٨)
تھا اس کے تخیل کا فسوں جس نے سکھایا سو سال کے سوئے ہوئے جذبوں کو ابھرنا (١٩٤١ء، چمنستان، ١٧٧)
جوکہ اعلٰی تر بنا آخر ہوا ادنٰی تریں جو ذرا ابھرا یہاں اک دن ہوا وہ تہ نشیں (١٩٠٢ء، جذبات نادر، ٥٧،١)
شیخ صاحب چل بسے کالج کے لوگ ابھرے ہیں اب اونٹ رخصت ہو گئے پولو کے گھوڑے رہ گئے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٤٣٤:١)
"دل فی الجملہ مسائل اصل خیر کا رہتا ہے تو دوسری خیرات پر بھی وقت پر ابھر کھڑا ہوتا ہے"۔ (١٨٦٥ء مذاق العارفین، ٤، ٤٩١)
"بہت زور کیا مگر دیوار سے کیل نہ ابھری" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ١، ٢٣٠)
ابھی کل تک تھے کیسے بھولے بھالے ذرا ابھرے ہیں آفت ڈھا رہے ہیں (١٩١٠ء، تاج سخن، جلیل (مانک پوری)، ١٥٤)
ابھرنا english meaning
achieve fame ; become prominentbecome salientcome to the forefront ; come into the lime lightgain in prominence ; become prominentgrowriseto cavilto growto pick holes in an argument