اتم کے معنی
اتم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اُت + تَم }{ اَتَم }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |اتم| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٤٣٥ء کو "کدم راو پدم راو" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد میں مضاعف کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ عربی میں اس کا تلفظ |اَتَمُّ| ہے لیکن اردو میں آخری حرف متحرک نہ ہونے کی وجہ سے ایک |م| بھی گر جاتی ہے۔ یعنی تشدید کا عمل ختم ہو جاتا ہے۔ اردو میں ہاشم علی کے ہاں بحوالہ "از قدیم اردو مراثی" ١٦٤٩ء کو مستعمل ملتا ہے, m["(کیفیت کے لحاظ سے) بھرپور","تمام تر","تمام کی تفضیل کل","جس میں کسی قسم کی کمی نہ ہو","حد درجے کا","سب سے بڑھ کر","شدید تر","نہایت مکمل","کامل تر","کُل اجزا و افراد پر حاوی"]
اُتَم اُتَّمتمم تمام اَتَم
اسم
صفت ذاتی
اتم کے معنی
"ظاہر بظاہر اچھے خاندان، اُتَّم اور بڑے راج کا مالک تھا۔" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠| ٥:٣)
"اب یہی اتم ہے کہ اس کو دھرمی سے اپنے تئیں پھونک کر راکھ بناؤ۔" (١٨٢٤ء، سید عشرت، ١١)
"چو طرفہ سناٹا پڑا ہوا ہے مگر ہر سمت لطف اتم ہے، نور کا عالم ہے۔" (١٨٨٠ء، فسانہ آزاد، ١، ٢٧)
وہ کمال غم فرقت وہ اتم مایوسی وہ محبت کا خیال آتے ہی تھرا جانا (١٩٣٦ء، معارف جمیل، ١٥)
اتم کے مترادف
پورا, نہایت
اچھا, ارفع, اعلیٰ, افضل, انسب, اکمل, بجا, برتر, بہتر, پورا, پہلا, جامع, سمپورن, عالی, عمدہ, مکمل, نفیس, نہایت
اتم english meaning
moreor mostperfect or completebestBetterchiefcompletefirstGentlehighestIncorruptedmore or most perfectmore ormost perfectmost excellentniceTaintlessuncorrupted
شاعری
- اتم تاری د پنہاری چلی ساری صبا باری
اہو پیاری مری آری گلا باری توں بھوپالا - اتم دھن کا ہے پیٹ پتلا نپٹ
سماوے نکچ تس میں کینا کپٹ - اتم بکرید آیا جگ ہوا خوش اپنے من میانے
گھرے گھر عید ہووے آج سارے تر بھون سیانے - اتم بکریہ آیا جگ ہوا خوش اپنے من سیانے
گھرے گھر عید ہووے آج سارے تر بھون میانے - اتم بھاگ کا بھوگنی بخت وار
گھر اوس کا سو تھا عین بندر کا سار - بنایا خلائق کیتے دھات کے
کیتے نیک مرداں اتم ذات کے - دو جگ جس اتم ہیرے کا مول ہے
ووہرا سو ہر اک مرا بول ہے - گچ اجلا اتم چاند کا بے بدل
گنوارے تے مشرق کے آیا نکل - کاٹ کر سر میر اتم نے ہاتھ میں لٹکا دیا
دیکھو یہ میری وفا داری کی دستاویز ہے - اتم باز اجلا چندر کھول پنکھ
اڑیا شرق تے جیوں گگن پر نسنکھ
محاورات
- آتما میں پڑے تو پرماتما کی سوجھے
- اپنے وقت کا حاتم ہے
- اتم سے اتم ملے ملے نیچ سے نیچ۔ پانی سے پانی ملے ملے کیچ سے کیچ
- اتم سے اتم ملے، ملے نیچ سے نیچ (پانی سے پانی ملے اور کیچ سے کیچ)
- اتم گانا مدھم بجانا
- اتم کھیتی مدھم بان (- بنج / بیوپار) نکھد (- نپٹ / نکھت) چاکری بیھک ندار / ندان
- اتم کھیتی مدھم بان نکھد چاکری بھیک ندان
- اتم کھیتی مدھم بیو پار نکھد چاکری بھیک ندار
- اتم کھیتی مدھم بیوپار نکھد چاکری بھیک ندار
- ال (١) سعی منی والاتمام من اللہ